ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

مخمور آنکھوں والے چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کی سالگرہ

SAMAA | - Posted: Oct 2, 2019 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 2, 2019 | Last Updated: 4 months ago

پاکستانی فلموں کے چاکلیٹی ہیرو کا خطاب پانے والے وحید مراد آگر آج زندہ ہوتے تو اپنی 81 ویں سالگرہ منا رہے ہوتے۔ اس یادگار دن پر منفرد ہیرو کو معروف سرج انجن گوگل کی جانب سے بھی خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔

پاکستانی فلموں کے چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کے مداح آج ان کی 81 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ گوگل نے خوبصورت اور ورسٹائل اداکار کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اپنا ڈوڈل ان کے نام کیا۔

خوبصورت شخصیت، دلکش آواز، منفرد ہیئر اسٹائل، مخمور آنکھوں اور بے پناہ صلاحتیوں کے مالک وحید مراد لاکھوں دلوں کی دھڑکن تھے۔ اپنی اسی مقبولیت کی وجہ سے وہ لیڈی کلر کے لقب سے بھی مشہور ہوئے۔ ان کے عروج کے زمانے میں خواتین ان کی تصویر اپنے بٹوے میں چھپا کر رکھا کرتی تھیں۔ وحید مراد نے 124 فلموں میں کام کیا، جو پاکستانی فلم انڈسٹری کا اثاثہ ہیں۔

فلموں کے چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کایوم پیدائش 2 اکتوبر 1938 ہے، بچپن سے اداکاری کے شوقین وحید مراد نے بےشمار فلموں میں فن کے جوہر دکھائے، خوبصورت شخصیت ، دلکش آواز اور صلاحتیوں کی بدولت وحید مراد لاکھوں دلوں میں گھر کر گئے۔ وحید مراد صرف با صلاحیت اداکار ہی نہیں بلکہ ایک قابل انسان بھی تھے۔ انہوں نے جامعہ کراچی سے انگریزی ادب میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی تھی۔

فائل فوٹو:اہلیہ اور اداکارہ دیبہ کے ہمراہ

وحید مراد نے سال 1959 میں بننے والی فلم ساتھی میں مختصر کردار ادا کیا۔ اس کے بعد 1962 میں اولاد نامی فلم میں معاون اداکار کے طور پر کام کیا، جب کہ سال 1964 میں ہیرا پتھر، خود پروڈیوس کی اور مرکزی کردار ادا کیا۔ ان تین فلموں کے منظر عام پر آنے کے بعد وحید مراد لوگوں کی نظروں کو بھانے لگے اور مردوں اور خواتین دونوں میں مقبول ہوگئے، جب کہ مرد ان کے ہیر اسٹائل کو کاپی کرنے لگے۔

فائل فوٹو:شادی پر لی گئی تصویر

انہیں فلم ہیرا اور پتھر، ارمان، عندلیب اور مستانہ ماہی میں شاندار اداکاری پر نگار ایوارڈ، جب کہ 2002ء میں لائف ٹائم لیجنڈ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ انہوں نے فلم سمندر اور اشارہ میں اپنی آوازکا جادو بھی جگایا، 23 نومبر1983 کی صبح فلم انڈسٹری کا وہ بے تاج بادشاہ خالق حقیقی سے جا ملا۔

فائل فوٹو: ریکارڈنگ سے قبل لی گئی تصویر

بُھولی ہوئی ہوں داستان، گزرا ہوا خیال ہوں
جِس کو نہ تم سمجھ سکے، میں ایسا اک سوال ہوں

فائل فوٹو:اداکارہ شمیم آرا کے ہمراہ ایک فلم میں

اُن پر فلمائے گئے اس گانے کا پہلا مصرعہ تو غلط ثابت ہو چکا ہے کیوں کہ وہ نہ تو بھولی ہوئی داستان ہیں اور نہ ہی نہ گزرا ہوا خیال، لیکن یہ درست ہے کہ ان کو سمجھا نہیں جا سکا، ان کی زندگی خصوصاً آخری ایام ایک سوال کی مانند ہیں۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ لیجنڈ اداکار وحید مراد کو مرنے کے 27 سال بعد تمغہ امتیاز سے نوازا گیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube