Sunday, September 27, 2020  | 8 Safar, 1442
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

شرمین عبید چنائے کی اینمیٹڈ فلم ’ستارہ‘ کا ٹریلر جاری

SAMAA | - Posted: Sep 25, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Sep 25, 2019 | Last Updated: 1 year ago

آسکر ایوارڈ یافتہ پاکستانی ڈائریکٹر شرمین عبید چنائے کی اینمیٹڈ فلم ’ستارہ‘کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے ۔

دو بار کی اکیڈمی اور تین بار کے ایمی ایوارڈ یافتہ ہدایتکار شرمین عبید چنائے کی نئی اینیمیٹڈ فلم ستارہ کا ٹریلر جاری کردیا گیا جس کی تحریر اور ہدایکاری شرمین عبید نے خود کی ہے ۔

فلم کے ٹریلر میں لاہور کے پرانے شہر کو دیکھایا گیا ہے جہاں ایک 14 سالہ بچی پری پائلٹ بننے کا خواب دیکھتی ہے۔

ٹریلر دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ یہ ایک ایسے خاندان کی کہانی ہے جہاں لڑکیاں اب بھی اپنے خوابوں کو پورا کرنے کے لئے جدوجہد کر رہی ہیں۔

یہ ایک خاموش فلم ہے جس میں کوئی ڈائلاگ نہیں ہے جبکہ فلم  میں پری نامی لڑکی کو جدوجہد کرتا دیکھایا گیا ہے ۔

یاد رہے کہ شرمین عبید کی اس سے قبل بھی دو انیمیٹڈ فلم تین بہادر اور تین بہادر سیکوئل بھی ریلیز کیا جاچکا ہے ۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube