Monday, December 6, 2021  | 30 Rabiulakhir, 1443

عالمی برادری کو مقبوضہ کشميرکا مسئلہ حل کرناچاہيے، مہوش حیات

SAMAA | - Posted: Sep 25, 2019 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Sep 25, 2019 | Last Updated: 2 years ago

کشمير کا مسئلہ کشميريوں کی امنگوں کے مطابق حل ہوناچاہيے

 

جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں این جی او ’پینی اپیل‘کی جانب سے فری آئی کیمپ کا انعقاد کيا گيا، اداکارہ مہوش حیات نے کیمپ کا دورہ کیا، اولڈ ایج ہوم میں بزرگوں سے ملاقات کی اور یتیم خانے کا افتتاح بھی کیا۔

جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں این جی او پینی اپیل کی جانب سے فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا گيا جس ميں اداکارہ مہوش حیات بھی شريک ہوئيں ۔

اداکارہ مہوش حیات نے اولڈ ایج ہوم میں بزرگوں سے ملاقات کی اور پينی اپیل کی جانب سے میرا اپنا گھر کے نام سے بنائے گئے یتیم خانے کا افتتاح بھی کیا ۔

سماء سے گفتگو میں اداکارہ مہوش حيات کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو مقبوضہ کشمير کا مسئلہ حل کرنا چاہيے انہوں نے کہا کہ کشمير کا مسئلہ کشميريوں کی امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہيے ۔

انہوں نے کہا کہ بہت اچھا لگ رہا ہے يہاں آکر ديکھا کہ پينی اپيل کيا کام کررہا ہے بہت خوشی ہورہی ہے کہ ميں پينی اپيل کا حصہ ہوں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان لوگوں سے مل کر بہت خوشی ہوئی ہے جن کا خيال پينی اپيل رکھ رہی ہے، يہ ايسی تنظيم ہے جو جتنے ڈونيشن ملتے ہيں،  اس کا بہتر استعمال کرتی ہے۔

مہوش حیات نے این جی او کے اولڈ ایج ہوم میں بزرگوں سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ تصویریں بھی بنوائیں، مہوش حیات یوتھ ہاسٹل پہنچیں تو بچوں نے انہیں پھول پیش کیے جہاں وہ بچوں میں گھل مل گئیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube