ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

می ٹو مہم کا حامی ہوں، علی ظفر

1 month ago

معروف اداکار اور گلوکار علی ظفر کا کہنا ہے کہ وہ می ٹو مہم کے حامی ہيں ليکن چند کیسز میں اس کا غلط استعمال ہوا ۔

ميشا شفيع کے خلاف ہتک عزت کے دعوے کی سماعت کے ليے علی ظفر لاہور کی سیشن عدالت ميں پیش ہوئے جہاں ميشا کے وکيل نے ان کے بيان پر جرح کی۔

جرح کے دوران علی ظفر نے ایک بار پھر وضاحت کی کہ وہ می ٹو مہم کا احترام کرتے ہیں، تاہم کچھ کیسز میں اس مہم کو غلط استعمال کیا گیا۔

علی ظفر نے کہا کہ متاثرہ خاتون سوشل ميڈيا پر شور مچانے کی بجائے متعلقہ فورم سے رجوع کرے۔

وکيل نے استفسار کيا کہ متاثرہ خاتون کیس تاخیرسے رپورٹ کرے تو کیا يہ درست ہے؟ اور کيا تمام خواتين شہرت کے ليے الزام لگا رہی ہيں ؟۔

علی ظفر نے کہا کہ الزامات لگنے کے بعد ان کے کنٹريکٹس منسوخ ہوئے تاہم دوران سماعت ريہرسل کی ويڈيو بھی دکھائی گئی ، کیس کی سماعت جمعے کو دوبارہ ہوگی۔

دوسري جانب میشا شفیع کے دو ارب روپے ہرجانے کےدعوے پر عدالت نے علی ظفر سے سات اکتوبر کے ليے جواب مانگ ليا۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں