ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

سرجری کے بعد وینا ملک کی واپسی

1 month ago

ڈاکٹرز نے چند ہفتے آرام کی تاکید کی تھی

 



گزشتہ دنوں بریسٹ سرجری کے مرحلے سے گزرنے والی اداکارہ وینا ملک پھرسے ریکارڈنگز پر واپس آ گئی ہیں۔


اداکارہ ان دنوں نجی ٹی وی چینل سے ایک ٹیلنٹ ہنٹ رئیلٹی شو کی میزبانی کر رہی ہیں ۔


تقریبا ایک ہفتہ وینا ملک کی قبل فیبروڈینوما سرجری ہوئی تھی جس کی اطلاع انہوں نے سوشل میڈیا پر تصویر وائرل ہونے کے بعد اپنے مداحوں کو دی تھی۔



اب سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وینا ملک نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ اپنے شو کی ریکارڈنگ کیلئے پوری طرح سے تیارہیں۔


 

 

اداکارہ نے اپنے پیغام میں نیک خواہشات اور دعاؤں پر مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ابھی مجھے کچھ ہفتوں کے آرام کی تاقید کی تھی لیکن اس شو میں شریک افراد دور دراز سے سفر کر کے آتے ہیں ، اس لیے واپس آ گئی ۔


 

 

اداکارہ نے صحتیابی اور پھر سے ریکارڈنگز کے آغاز پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مداحوں سے درخواست کہ مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔



سرجری کے بعد خواتین کیلئے وینا ملک کا پیغام


یاد رہے کہ سرجری کے بعد وینا ملک نے خواتین کو اپنا خیال رکھنے کی پرزور تاکید کرتے ہوئے کہا تھا کہ اپنا خیال لازمی رکھنا چاہیے۔ بریسٹ کینسر ہو یا کوئی اور بیماری، خواتین ہرحال میں اپنا خیال رکھیں اور اسے ایک ممنوعہ موضوع نہیں سمجھنا چاہیے۔ اللہ ہمیں صحت اور ایمان سے بھرپور زندگی عطا فرمائے۔


 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں