ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

فلم’ہاف فرائی‘میں یاسر حسین، فریال محمود ایک ساتھ

4 weeks ago

اداکار یاسر حسین فلم ‘ہاف فرائی’ سے بڑی اسکرین پر واپسی کیلئے تیار ہیں ۔

گزشتہ ماہ فلم کتاکشا اور تیور رائٹر و ڈائریکٹر ابوعلیحہ نے اپنی تیسری فلم ”ہاف فرائی“ بنانے کا اعلان کیا تھا، فلم ‘ہاف فرائے’ کامیڈی ایکشن فلم ہوگی۔

تاہم اب فلم کی کاسٹ کا بھی اعلان کردیا گیا ہے، فلم میں یاسر حسین مرکزی کردار ادا کریں گے جبکہ دیگر کاسٹ میں فریال محمود اور فیضان خواجہ بھی شامل ہیں ۔

مزید پڑھیے : کتاکشا اور تیور کے بعد ”ہاف فرائی“کی تیاری

گزشتہ روز فلم سائن کرنے کے حوالے سے فریال محمود نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اس بات کا انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے فلم ہاف فرائی سائن کرلی ہے ۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں یاسر حسین کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ‘چلو فلم فلم کھیلیں’۔

واضح رہے کہ فریال محمود پہلی بار باقاعدہ بڑی اسکرین پر جلوہ گر ہوں اس سے قبل وہ مختصر فلم ‘ عشق ‘ میں کام کر چکی ہیں، اداکار یاسر حسین اس سے قبل وجاہت رؤف کی ہدیتکاری میں بننے والی فلمیں ‘کراچی سے لاہور’ اور ‘لاہور سے آگے’ میں اہم کردار ادا چکے ہیں۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں