ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

فلم کلبھوشن یادیو میں صبا قمرہیں یا نہیں؟

1 month ago

 

اداکارہ صبا قمر سے متعلق خبریں سامنے آرہی تھیں کہ وہ پاکستان میں قید بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی زندگی پر بننے والی فلم میں کام کر رہی ہیں ۔

صبا قمر نے ایسی خبروں کو مزاحیہ قرار دیتے ہوئے تردید کردی ہے۔

اداکارہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرمداحوں کے لیے اپنے پیغام میں لکھا کہ ” یہ جاننا ہمیشہ مزاحیہ ہوتا ہے کہ میں نے کوئی ایسی فلم سائن کر لی ہے جس کا مجھے خود بھی نہیں علم نہیں ہوتا۔

 

صبا قمر نے واضح کیا کہ ایمانداری کی بات ہے، اگر میں ایسی کوئی فلم کروں گی توآپ سب کو خود بتاؤں گی اور میں اسی کام کے لیے یہاں ہوں ۔

انہوں نے واضح کیا کہ میں اس وقت صرف فلم “کملی ” کر رہی ہوں۔ برائے مہربانی ریٹنگ کی خاطر جھوٹی خبریں شائع کرنا بند کردیں۔

یاد رہے کہ صبا قمر کی نئی آنے والی فلم “کملی ” کے ڈائریکٹر سرمد کھوسٹ ہیں جن کے ساتھ وہ اس سے قبل 2015 میں فلم “منٹو” میں کام کرچکی ہیں۔

 

 

صبا قمر نے کھوسٹ فلمز کے لوگو کے ساتھ نئی فلم کے حوالے سے کئی زیرآب تصاویرسوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔

سرمد کھوسٹ اپنی ڈائریکشن میں 2 نئی فلموں “زندگی تماشا” اور “کملی ” کو سال 2020 میں ریلیز کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں