ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

اداکارہ میرا کی طبیعت خراب ، اسپتال میں داخل

4 weeks ago

فلم اسٹارمیرا میڈیکل چیک اپ کے لئے دبئی کے اسپتال میں داخل ڈاکٹرز نے اداکارہ کے خون کے مختلف ٹیسٹ تجويز کيئے ہيں ۔

رپورٹ کے مطابق اداکارہ میرا کے مطابق وہ چند دن پہلے ہی امریکا کے دورے سے واپس آئی ہیں، وہ کئی دن سے معدے ميں درد محسوس کررہی تھی مگر مصروفیت کے باعث بیماری پرتوجہ نہ دے سکیں۔

انھوں نے پرستاروں سے درخواست کی کہ وہ اُن کی صحت یابی کیلئے دعا کریں کہ میرے ٹیسٹ ٹھیک آئیں۔

یاد رہے کہ فلم ’’باجی ‘‘ سے اداکارہ میرا نے کافی عرصے بعد بڑی اسکرین پر واپسی کی ،  ان کا کردار انڈسٹری کی معروف اداکارہ کا ہے جو فلم میں عروج کے بعد زوال ہوتے دیکھ رہی ہیں۔

باجی کے مرکزی اداکاروں میں اداکارہ میرا اور ماڈل آمنہ الیاس کے علاوہ ، نشو، علی کاظمی، عثمان خالد بٹ، محسن عبا س حیدر، نیراعجاز اوردیگر شامل ہیں۔

 

 
TOPICS:

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں