ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

حمزہ عباسی کی “پلاٹونک فرینڈشپ” پر نیمل کا تبصرہ

1 month ago

تصویر: انسٹاگرام

حمزہ علی عباسی اورنیمل خاور خان پاکستان شوبزانڈسٹری کے پسندیدہ ترین جوڑوں میں سے ایک ہیں۔

دوسال کی دوستی کے بعد 2 ماہ قبل ہونے والی اچانک شادی حمزہ اور نیمل کے مداحوں کیلئے خاصی حیرت کا باعث بنی تھی۔

حمزہ علی عباسی کے مطابق ان کی دوستی خالصتا پسندیدگی پرمشتمل تھی اور اس کے علاوہ ان دونوں نے ایسا کچھ نہیں سوچا تھا۔ اس حوالے سے کی جانے والی پوسٹ میں لفظ “پلاٹونک فرینڈشپ ” کے استعمال پر حمزہ علی عباسی کو سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔

شاید نیمل خاور نے سوچا ہوگا کہ وہ کیوں پیچھے رہیں اسی لیے انسٹا گرام پر شادی سے پہلے کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں اس تصویر کو بھی “پلاٹونک ” قرار دے دیا جس کا ایک مطلب روحانی تعلق بھی نکلتا ہے۔

 

 

نیمل نے ازراہ مذاق لکھا ” جب معاملات بہت “پلاٹونک ” تھے۔ میں تھوڑا بہت جانتی تھی کہ میں اپنے مستقبل کے شوہر کے ساتھ کھڑی ہوں “۔

یہ تصویر سال 2017 کی ہے جب نیمل خاور خان ویژول آرٹس کی طالبہ تھیں اور حمزہ علی عباسی اپنی “پلاٹونک فرینڈ ” سے ملاقات کیلئے گئے تھے۔

 

والدہ کا جوڑا پہننا بہترین فیصلہ تھا، نیمل خاور

 

حمزہ اور نیمل 25 اگست کو اسلام آباد میں ایک سادہ سی تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

حمزہ علی عباسی کی آنے والی فلم “مولا جٹ ” ہے جو سال 1979 میں ریلیز ہونے والی  مولاجٹ  کا سیکوئل ہے۔ حمزہ اس فلم میں نوری نتھ کے روپ میں نظر آئیں گے جب کہ ان کے ساتھی اداکاروں میں فواد خان اور ماہرہ خان شامل ہیں۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں