ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

یو اے ای کو شکریہ کیوں کہا؟ مہوش حیات پر شدید تنقید

1 month ago

نامور اداکارہ مہوش حیات کو سوشل میڈیا پر متحدہ عرب امارات کی حکومت کو شکریہ کہنا مہنگا پڑ گیا۔ یو ایس اوپن ایونٹ میں شرکت پر مہوش حیات نے یو اے ای حکومت کا شکریہ ادا کیا تھا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اداکارہ مہوش حیات نے ہفتہ کے روز متحدہ عرب امارات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا تھا کہ متحدہ عرب امارات کا شکریہ جس نے مجھے یو ایس اوپن ٹینس کا فائنل دیکھنے کے لیے دعوت دی۔

مہوش حیات کا مزید لکھنا تھا کہ انہوں نے کہا کہ فائنل میں رافیل نڈال کو سنسنی خیز مقابلے میں جیتتا دیکھ کر انتہائی خوشی ہوئی، آپ کی وی آئی پی مہمان نوازی اور دلچسپ لوگوں سے ملاقات کا موقع فراہم کرنے کے لیے بھی بے حد شُکر گُزار ہوں۔

 

بس مہوش حیات کا یہ ہی ٹوئٹ کرنا تھا کہ سوشل میڈیا پر تنقید کا طوفان اٹھ گیا اور لوگوں نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔

 

ایک صارف نے کہا کہ یہ انٹرنیٹ پر سب سے بری چیز ہے، تو کچھ نے مہوش حیات کے ملبوسات پر تنقید کی۔ تنقید حد سے بڑھی تو مہوش حیات نے بھی ایک صارف کو جواب دینا مناسب سمجھا اور لکھا کہ کسی کی شخصیت کے بارے میں سوشل میڈیا پر ایسے جملے کہنے اچھی بات نہیں، ہم سب یہاں پیار اور محبت کیلئے ہیں۔ کسی کو اپنے نظریئے سے جانچنا درست نہیں۔

 

واضح رہے کہ رواں سال مارچ میں یوم پاکستان کے موقع پر مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والی127 شخصیات کو سول ایوارڈ دینے کا اعلان کیا گیا، جس میں مہوش حیات بھی شامل تھیں۔ حکومت کی جانب سے انہیں تمغہ امتیاز دیا گیا۔ مہوش کو ایوارڈ ملنے پر جہاں شوبز کی کچھ شخصیات نے ان کے نام نیک تمناؤں اور مبارک باد کے پیغامات دیئے، وہیں عوام سمیت دیگر مشہور شخصیات نے ایوارڈ ملنے پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں