ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

بھارتی گلوکار نے فرحان سعید کا گانا چراليا

1 month ago

بھارتی گلوکار سلیم مرچنٹ نے پاکستانی گلوکار فرحان سعید کا گانا چوری کرليا اور پھرجھوٹ بھی بولا کہ انہوں نے فرحان سعيد کا گانا پہلے نہيں سنا تھا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فرحان سعید نے لکھا کہ ’سلیم مرچنٹ کا گانا ’ہیریا‘ کسی نے مجھے بھیجا ہے، جو میرے گانے ’روئیاں‘ سے کاپی کیا گیا ہے ۔

فرحان سعید نے ٹوئٹ میں لکھا کہ گانا کاپی کرنا تھا تو پوچھ ليتے نہيں پوچھنا تھا تو کم سے کم کاپی تو ٹھيک سے کرتے۔

انہیں نے لکھا کہ مجھے حیرت ہے دوسروں کا کام چوری کر کے خود کو فنکار کہلانے کی ہمت ان میں کہاں سے آتی ہے۔

سليم مرچنٹ نے ساحر علی بگا کا گانا چرانے والے بی جے پی کے راجا سنگھ والا مشہور زمانہ جواب ديا لکھا انہوں نے ہاريا گانے سے پہلے فرحان سعيد کا گانا نہيں سنا تھا۔

فرحان سعيد نے دوبارہ لکھا کہ عجيب بات ہے کہ دونوں گانوں کے بول لکھنے والا شاعر ايک ہی ہے پھر بھی آپ کو خبر نہ ہوئی، فرحان سعید نے ساتھ ہی نيک خواہش کا اظہار بھی کرديا ۔

سليم مرچنٹ غصے ميں آ گئے کہا کہ شاعر سے کيوں نہيں پوچھتے؟ ليکن سچ ميں آپ کا گانا پہلے نہيں سنا تھا ميوزک ملتا جلتا ہے تو اس ميں تبديلی کرلوں گا۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں