ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

تنقید کو برادشت، سنیئرز کا احترام کرنا چاہیے، وینا ملک

1 month ago

اپنی خامیوں کو دور کرنے کی کوشش کریں





 

اداکارہ وینا ملک نے کہا ہے کہ اگر کوئی سینئر کسی جونیئر کیلئے کوئی رائے دیتا ہے تو اُسے اس کا احترام کرنا چاہیئے، چھوٹی سی انڈسٹری ہے تنقید کو برادشت کریں اور اپنی خامیوں کو دور کرنے کی کوشش کریں ۔


گزشتہ دنوں ماہرہ خان کو عام سی ماڈل کہتے ہوئے ہیروئن کے بجائے ماں کا کردارادا کرنے کا مشورہ دینے والے فردوس جمال کو شوبز حلقوں کی جانب سے خاصی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔


نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے اداکار فردوس جمال کا کہنا تھا کہ ماہرہ خان ایک عام سی ماڈل ہیں، ان کی عمرایسی نہیں کہ وہ ہیروئن کا کردارادا کریں ۔


اس حوالے سے اداکارہ وینا ملک کا سماء ڈیجیٹل کو دیئے گئے انٹرویو میں کہنا تھا کہ اگر کوئی سینئر اور خاص طور پر ایسا شخص جو کبھی متنازعہ نہ رہا ہو اگرکسی جونیئرکے بارے میں کہتا ہے کہ اسے اداکاری نہیں آتی اور واقعی ایسا ہو تو جونیئر کو اس کی رائے سنی چایئے ۔


ان کا کہنا تھا کہ ایسا بلکل نہیں ہونا چاہیئے کہ کسی سینئر کی رائے پر ایک گروہ نکل آئے اور اس کا بائیکاٹ کرے ۔


یاد رہے کہ ماہرہ خان اور فردوس جمال کے تنازعے پر پروڈیوسر، ڈائریکٹر مومنہ درید نے ماہرہ کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے فردوس جمال کے ساتھ کسی قسم کا پروفیشنل تعلق نہ رکھنے کا اعلان کردیا تھا۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں