ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

رابی پیرزادہ کو سانپوں کیساتھ ویڈیو بنانا مہنگا پڑگیا

1 month ago

معروف گلوکارہ رابی پیرزادہ کو مگرمچھ ، سانپ اور اژدھے کے ساتھ تصوير اور ویڈیو دکھانا بھاری پڑ گیا۔ محکمہ وائلڈ لائف نے گلوکارہ کے خلاف مقامی عدالت میں چالان جمع کرا دیا۔

محکمہ وائلڈ لائف اینڈ پارکس پنجاب نے گھر پر 4 اژدھے، سانپ اور مگرمچھ پالنے پر گلوکارہ کیخلاف چالان مرتب کرکے عدالت میں پیش کیا۔ اژدھا، مگر مچھ، سانپ اور دیگر ریپٹائلز رکھنا وائلڈلائف ایکٹ کی خلاف ورزی ہے۔

 

حکام کے مطابق گلوکارہ نے وائلڈ لائف ایکٹ کی خلاف ورزی کی ہے، جس کے تحت جرمانہ اور 5 سال قید تک کی سزا ہوسکتی ہے۔  انہوں نے کہا کہ یہ جانور وائلڈ لائف ایکٹ کے تھرڈ شیڈول میں شامل ہیں، ان کا لائسنس کسی کو بھی جاری نہیں ہوسکتا اور اس اقدام کی سزا 2 سال قید تک ہوسکتی ہے۔

 

دوسری طرف گلوکارہ سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ وہ جانور ان کے ہيں ہی نہيں بلکہ انہوں نے کرائے پر ليے تھے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ “صرف ایک چھوٹا سا سوال، پانچ سال سے سانپ یاد نہیں آئے، مودی کی وڈیو کے بعد کیسے خیال آیا؟ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل بھی رابی پیر زادہ کی سانپ اور دیگر جانوروں کے ساتھ تصاویر منظر عام پر آچکی ہیں۔

واضح رہے کہ رابی پيرزادہ نے اژدھوں، مگرمچھ اور مختلف اقسام کے جانوروں کے ساتھ اپنی ويڈيو بنا کر سوشل ميڈيا پر وائرل کی تھی۔ ويڈيو ميں گلوکارہ رابی نے سانپوں اور مگرمچھ کے ساتھ بھارتی وزيراعظم کو دھمکياں دی تھيں۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں