ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

مسکراہٹیں بکھیرنے والے لہری کو بچھڑے 7 سال بیت گئے

2 months ago

لہری نے سب سے زیادہ نگار ایوارڈز حاصل کیے

 

پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف اداکار لہری کو مداحوں سے بچھڑے سات برس بيت گئے ليکن ان کے ادا کیے گئے کردار آج بھی مسکراہٹیں بکھیر رہے ہیں۔

خوبصورت، برجستہ اور چبھتے جملوں کے ساتھ مزاح کا فن لہری خوب جانتے تھے۔ انہوں نے سال 1956ء میں فلم ’’انوکھی‘‘ سے کيرئير کا آغاز کيا اور پھر يہ سلسلہ 30 سال تک جاری رہا۔

لہري کي مشہور فلموں ميں انسان بدلتا ہے ، رات کے راہی ، فیصلہ، اِک نگینہ، دل لگی، بندھن، آنچل، اور کنیز شامل ہيں۔

سال 1986 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’ دھنک ‘‘ لہری کی آخری فلم تھی۔

لہری نے 1960 سے لیکر 80 کی دہائی تک 225 سے زائد فلموں میں کام کیا ۔ وہ پہلے پاکستانی کامیڈین ہیں جن کے پاس سب سے زيادہ 11 نگار ايوارڈ حاصل کرنے کا اعزاز ہے۔

چہروں پر مسکراہٹيں بکھيرنے والا يہ فنکار 13 ستمبر 2012 کو 86 سال کی عمر ميں اپنے خالق حقیقی سے جا ملا۔

 
TOPICS:

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں