ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

ایمن اور منیب نےبیٹی کی پہلی تصویرجاری کردی

1 month ago

اداکارہ ایمن اور شوہر اداکار منیب نے اپنی پہلی بیٹی کی تصویر جاری کردی ہے۔

سماجی رابطے پر جاری کی گئی تصویر کو لوگوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا ہے، جب کہ بیٹی کے کام مداحوں نے نیک خواہشات کے پیغامات بھی دیئے۔

تصاویر شیئرنگ کی سائٹ انسٹاگرام پر تصویر میں ایمن نے اسپتال میں اپنی بیٹی کو گود میں لیا ہوا ہے۔ منیب کی جانب سے جاری تصویر کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ “زندگی بدل گئی”۔

واضح رہے کہ بیٹی کی پیدائش کی اطلاع میں ہی منیب بٹ نے اپنی پوسٹ میں بیٹی کا نام امل منیب بتایا تھا۔

اس سے قبل سوشل میڈیا پر ایک تصویر کو کہا گیا تھا کہ وہ ایمن اور منیب کی نومولود بچی کی تصویر ہے، تاہم تصویر وائرل ہونے کے بعد منیب اور ایمن کی جانب سے تردید کی گئی کہ یہ تصویر ان کی بیٹی کی نہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ ایمن اور اداکار منیب کی شادی گزشتہ سال 21 نومبر کو ہوئی تھی۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں