اداکارہ متیھرا نے نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کو مقبوضہ کشمیر کی حالیہ صورتحال کے بجائے نئے آئی فون کے بارے میں ٹویٹ کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
ایپل کی جانب سے آئی فون 11 پرو کی پروموشن کی تقریب کے بعد ملالہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ازراہ مذاق ایک تصویر شیئر کی جس میں ملالہ نے 3 کیمروں کے ڈیزائن اور اپنے پہنے گئے کپڑوں کا موازنہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’’کیا حسن اتفاق ہے، میں نے یہ لباس اسی روز پہنا جب ایپل نے آئی فون 11 لانچ کیا‘‘۔
Is this just a coincidence that I wore this dress on the same day as Apple iPhone 11’s launch #iPhone11 pic.twitter.com/k6s4WM4HKq
— Malala (@Malala) September 10, 2019
ملالہ کی ٹویٹ پر اپنی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے اداکارا متیھرا نے کہا کہ نوبل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ کو نئے آئی فون اور اپنے کپڑوں کے بجائے بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بات کرنی چاہیے تھی۔
انہوں نے اداکارہ مہوش حیات کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو اپنے پلیٹ فارم اچھے انداز میں استعمال کرنا چاہئے۔
تاہم متھیرا کی تنقید پر ملالہ یوسف زئی نے کوئی جواب نہیں دیا ۔