Wednesday, July 8, 2020  | 16 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

شوبز ستاروں کا مظفرآباد جلسے میں شرکت کا اعلان

SAMAA | - Posted: Sep 12, 2019 | Last Updated: 10 months ago
SAMAA |
Posted: Sep 12, 2019 | Last Updated: 10 months ago

اداکار ہمايوں سعيد اور اداکارہ حریم فاروق نے بھی وزيراعظم عمران خان کے جلسے ميں شرکت کا اعلان کردیا۔

وزيراعظم عمران خان نے کشميريوں سے اظہار يکجہتی کے ليے مظفرآباد ميں جلسے کا اعلان کیا تو نامور کھلاڑيوں اور شوبزستاروں کی بھرپور حمايت حاصل ہوگئی ۔

اداکار ہمايوں سعيد نے بھي جلسے ميں شرکت کا اعلان کرتے ہوئے اپنی ٹوئٹ ميں عوام سے بھرپور شرکت کرنے کي اپيل کي۔

اداکار ہمايوں سعيد نے نے پوری قوم سے اپيل کی کہ کشميريوں کيلئے آواز اٹھانے ميں وزيراعظم کا ساتھ ديں۔

ہمایوں سعید نے لکھا آئیں دنيا کو دکھائيں کہ اس مشکل وقت ميں ہم کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہيں۔

اداکارہ حریم فاروق نے بھی مظفر آباد ہونے والے جلسے میں شرکت کا اعلان کردیا ، انہوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ہمیں کشمیریوں کیلئے آواز اٹھانے اور متحد ہونے کی ضرورت ہے ۔

اس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی اپنے ٹوئٹر پيغام ميں لکھا کہ وہ بھی مظفرآباد جلسے میں شرکت کریں گے، انہوں نے اپیل کی کہ کشميريوں کيلئے آواز اٹھانے ميں وزيراعظم کا ساتھ ديں۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے آزاد کشمیر کے علاقے مظفر آباد میں 13 ستمبر کو جلسہ عام کرنے کا علان کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مظفرآباد جانے کا مقصد پوری دنیا کو پیغام دینا ہے کہ ہم کشمیر کے ساتھ کھڑے ہیں۔ بھارت مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کررہا ہےاور میں اس نا انصافی کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھاؤں گا۔

 

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube