ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

چائے والا کی فلم نگری سے ڈھابے پر واپسی

2 weeks ago

اپنی پہچان کبھی نہیں چھوڑ سکتا




 

ايک تصوير کی بدولت راتوں رات شہرت کی بلنديوں پر پہنچنے والا ارشد المعروف چائے والا کا نام سبھی کو یاد ہوگا۔ نیلی آنکھوں اور پرکشش شخصیت کے باعث ڈھابے سے نکل کر ماڈلنگ ريمپ تک پہنچنے والے اسلام آباد کے ارشد آج کل پھر چائے کے ڈھابے پر نظرآرہے ہیں۔


چکا چوند روشنیوں سے ڈھابے تک کے دوبارہ سفر کی وجہ جاننے کیلئے سماء کے پروگرام ’’نیا دن ‘‘ میں ارشد چائے والا سے خصوصی گفتگو کی گئی۔


بطور ماڈل ريمپ پر جلوے بکھيرنےاور فلم سائن کرنے کے بعد دوبارہ چائے بنانے سے متعلق ارشد کا کہنا تھا کہ شوٹنگز ساتھ ساتھ جاری ہیں۔ وہ کام بھی کر رہا ہوں لیکن چائے میری پہچان ہے جسے کبھی چھوڑ نہیں سکتا۔ ’’چائے ‘‘ کے نام سے ایک گانا بھی کیا ہے جو محرم کے بعد ریلیز کیا جائے گا۔


دسمبر میں ارشد کی فلم ’’ٹوئنٹی فور آورز‘‘ ریلیز ہوگی جس میں اپنے کردار سے متعلق ارشد کا کہناتھا کہ میرا کردار فوج کے ایجنٹ کا ہے۔ فلم کی کہانی ابھی نہیں بتاؤں گا۔



مستقبل کے ارادے بتاتے ہوئے ارشد نے کہا کہ اچھے لیول پر مختلف شہروں میں چائے کیفے کھولنے کا ارادہ ہے ، میں ہرشہر میں اپنا کیفے بنانا چاہتا ہوں جس کیلئے کسی اچھے پارٹنر کی ضرورت ہے جو کہ میرے ساتھ کیفے کا آغاز کرسکے۔ یہ ڈھابہ میرا اپنا نہیں نہ پہلے والا اپنا تھا۔


ارشد نے بتایا کہ پرستارڈھابے پرآکرتصاویر اورویڈیوز بنانے کی خواہش کا اظہار کرتے ہیں تو انہیں منع نہیں کرسکتا کیونکہ یہ ان کا پیار ہے۔ مشہور ہونے کے بعد بھی میری شخصیت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ غروراور تکبر کبھی نہیں کیا ، نہ ہی کرسکتا ہوں۔


دلچسپ انکشاف کرتے ہوئے ارشد کا کہنا تھا کہ میں بالکل بھی چائے پینے کا شوقین نہیں ہوں۔ شوٹ کے دوران دیگر افراد کیلئے چائے بھی بنادیتا ہوں اور تعریفیں سننے کو ملتی ہیں۔


ڈھابے کی مزیدار چائے کے ذائقے کا راز کیا ہوتا ہے ؟ اس حوالے سے کوئی ٹپ پوچھنے پر ارشد نے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ سوری، یہ ایک راز ہے جو نہیں بتایا جاسکتا۔


 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں