ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

انور مقصود کی سالگرہ پر یاسر اور اقرا نے کیا کیا؟

7 days ago

دونوں کو اپنے سامنے دیکھ کر وہ حیران رہ گئے



اداکارہ اقرا عزیز اور کامیڈین یاسر حسین نے پاکستان کی معروف شوبز شخصیت انور مقصود کو انوکھے طریقے سے سالگرہ کی مبارک باد پیش کی۔



پاکستان کے نامور اداکار، شاعر، مصنف، ٹی وی میزبان، مزاح نگار انور مقصود نے 7 ستمبر کو اپنی 84 ویں سالگرہ منائی۔ اس موقع پر اداکارہ اقرا عزیز اور ان کے منگیتر کامیڈین یاسر حسین نے انہیں سرپرائز دینے کا فیصلہ کیا۔


اقرا اور یاسر کیک اور موم بتی کے ہمراہ انور مقصود صاحب کی رہائش گاہ پہنچے اور اچانک کیک پر لگی موم بتی روشن کرکے کمرے میں داخل ہوئے اور سالگرہ مبارک بلند الفاظ میں کہا، اس وقت انور مقصود کسی سے فون پر گفت گو کر رہے تھے۔


دونوں کو اپنے سامنے پا کر انور صاحب نے کسی کو دونوں کی آمد کے بارے میں آگاہ کیا اور فون رکھ کر دونوں کے ہمراہ سالگرہ کا کیک کاٹا۔



یاسر اور اقرا کی جانب سے اس تمام تر یادگار لمحے کی ویڈیو انسٹا گرام پر شیئر کی گئی۔ جس میں اقرا کا کہنا تھا کہ ہم بہت خوش نصیب ہیں کہ اپ ہم سے اتنی محبت کرتے ہیں۔



یاسر کا ویڈیو کے ساتھ لکھنا تھا کہ میرے استاد، میرے بہت عزیز دوست اور لیونگ لیجنڈ انور مقصود صاحب کو سالگرہ مبارک ہو۔ تاہم دلچسپ بات یہ سامنے آئی کے یاسر نے اپنے گرو کے نام کی ہجے ہی غلط لکھ ڈالی۔



یاسر حسین نے انور مقصود کے ساتھ سال 2013 میں آنگن ٹیڑھا اور اور سال 2019 میں ناچ نہ جانے تھیٹر ڈرامے کیے تھے۔




دوسری جانب معروف میوزیکل بینڈ اسٹرنگ کی جانب سے بھی انور مقصود صاحب کو سالگرہ کی مبارک باد پیش کی گئی۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
شوبز ستاروں کی مظفرآباد جلسے میں شرکت