ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

بھارت کا ناکام خلائی مشن،وینا ملک کی تنقید

1 week ago

بھارت کے ایک بار پھر ناکام خلائی مشن پر تنقید کیلئے وینا ملک بھی میدان میں آگئیں۔ وینا کا کہنا تھا کہ ” چندا نے بھارت کو ماموں بنا دیا “۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر بھارت کے چاند پر جانے کے ناکام مشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اداکارہ وینا ملک کا کہنا تھا کہ چندا نے بھارت کو ماموں بنا دیا۔ اپنی ایک اور ٹوئٹ میں وینا نے کہا کہ بھارتیوں کو ٹوائلٹس کی زیادہ ضرورت ہے۔

وینا ملک نے ٹویٹر پر ٹویٹ کیا کہ چاند پر بھارتیوں کا داخلہ ممنوع ہے، بھارت میں جلد خبر بننے والی ہے کہ مشن کی ناکامی میں پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کا ہاتھ ہے۔

واضح رہے کہ بھارت کو ہفتہ کے روز دنیا بھر میں اس وقت شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا، جب اس کا چاند پر خلائی جہاز بھیجنے کا مشن ناکام ہوا۔ بھارتی سائنسدان چاند کی سطح پر لینڈنگ کی کوشش کرنے والے روبوٹک خلائی جہاز وکرم سے رابطہ کھو بیٹھے۔

چندر یان ٹو مشن کی ناکامی سے بھارت کو 900 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہوا، اب بھارت کو چاند کی سطح پر اپنے خلائی جہاز اتارنے میں کامیاب ہونے والی اقوام میں شامل ہونے کیلئے اگلے مشن کا انتظار کرنا پڑے گا۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
شوبز ستاروں کی مظفرآباد جلسے میں شرکت