ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

ایمن خان نے اپنی بیٹی کی پہلی تصویر پوسٹ کردی

1 week ago

اداکارہ ایمن خان نے اپنی بیٹی کے ساتھ  پہلی تصویر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کردی ۔

پاکستانی اداکار ایمن اور منیب کے گھر 30 اگست کے روز بیٹی کی پیدائش ہوئی، منیب نے اپنی بیٹی امل کی پیدائش کا اعلان انسٹاگرام پر کیا جس کے بعد سوشل میں ایک بچی کی تصویر وائرل ہوئی جسے امل کی تصویر کہا گیا۔

 تاہم منیب اور ایمن کی بہن منال خان نے واضح کیا ہے کہ انٹرنیٹ پر گردش کرنے والے بچے کی تصاویر جعلی ہیں۔

منیب بٹ نے کہا ہے کہ ’ہم نے ابھی تک امل منیب کی تصاویر جاری نہیں کیں اور ہم اپنی مرضی سے وقت آنے پر شیئر کریں گے‘۔

تاہم اب اداکارہ ایمن خان نے اپنی انسٹاگرام پر بیٹی کو گود میں اٹھائے تصویر پوسٹ کردی ۔

یاد رہے کہ ایمن خان سے منیب بٹ کی منگنی جنوری 2017 میں ہوئی تھی جبکہ ان کی 2018 میں ہوئی ان کی شادی کو پاکستان کی طویل ترین شادی بھی کہا گیا تھا۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
شوبز ستاروں کی مظفرآباد جلسے میں شرکت