ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

کشمیریوں کی حمایت پر ارمینا رانا خان کیلئے مشکلات

1 week ago

اداکارہ ارمینا رانا خان  کشمیریوں کے حقوق کے لیے آواز اٹھانے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر خاصی سرگرم ہیں لیکن اس حوالے سے ان کی آواز کو دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ 

اداکارہ نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر بتایا کہ ان کی جانب سے کی جانے والی کچھ پوسٹس کو انتظامیہ نے ڈیلیٹ کردیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹر ٹوئٹر پر ارمینا خان نے ایک امیج شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اس طرح سے میرے اکاؤنٹ بند کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

اگلی ٹویٹ میں اداکارہ نے بتایا کہ آپ جانتے ہیں میں کشمیر میں انسانی حقوق کے لیے آوازبلند کر رہی ہوں۔ میں اس حوالے سےخدشات سے آگاہ تھی۔ میرے کئی پروجیکٹ ختم ہوگئے ہیں۔ مجھے سینسر کیا جا رہا ہے جبکہ میرے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی ختم کردیے جانے کی دھممکیاں دی جا رہی ہیں۔

ارمینا رانا خان نے لکھا کہ یہ سب آواز اٹھانے کی قیمت ہے لیکن اب میں خاموش نہیں رہوں گی۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ ہمارے ساتھ کون کون کھڑا ہوگا؟۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ساتھ دینے کی مکمل یقین دہانی اور اداکارہ کے اس اقدام کو سراہے جانے پر کچھ دیر بعد ایک اور ٹویٹ میں ارمینا رانا خان نے سب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اچھے لوگوں کیلئے ہر جگہ اب مشکل وقت ہے، آپ سب کی حمایت سے میں آبدیدہ ہو گئی اور میں تہہ دل سے سب کی شکر گزار ہوں۔

ارمینا خان کینیڈین نژاد پاکستانی اداکارہ ہیں اور کئی پاکستانی فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
شوبز ستاروں کی مظفرآباد جلسے میں شرکت