Saturday, September 19, 2020  | 30 Muharram, 1442
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

میں نہیں جانتی والد صاحب کہاں ہیں، فضہ علی

SAMAA | - Posted: Sep 6, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Sep 6, 2019 | Last Updated: 1 year ago

 

اداکارہ فضہ علی عام طور پر زیادہ انٹرویوز وغیرہ دینے سے کتراتی ہیں۔ تقریبا ایک سال قبل دوبارہ شادی کے بندھن میں بندھنے کے بعد انہوں نے اداکاری چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔ حال ہی میں دیے جانے والے ایک انٹرویو میں اداکارہ نے اپنی ذاتی زندگی کے افسوسناک پہلو سے پردہ اٹھایا۔

نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شریک فضہ علی نے  ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ والد صاحب کے بارے میں بہت سے لوگوں کو نہیں پتہ، میں کہہ چکی ہوں کہ ان کا انتقال ہوچکا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ مجھے علم نہیں کہ وہ زندہ بھی ہیں یا نہیں۔

فضہ علی نے کہا کہ میرے والد والدہ کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا کرتے تھے۔ میری پیدائش سے قبل جب وہ حاملہ تھیں تو والد صاحب نے امی کو اتنی بری طرح سے مارا کہ ان کے دانت ٹوٹ گئےاور نچلے دانت حلق میں جا لگے۔ منہ سے بہت خون بہا یہاں تک کہ فرش پر خون ہی خون پھیل گیا۔ پڑوسی انہیں اسپتال لے کر گئے۔

اداکارہ نے ذاتی زندگی میں والدہ کی مشکلات سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا کہ والد ذمہ داریوں سے بھاگنے والے تھےاور انہیں کمانے کا شوق نہیں تھا۔ میری والدہ کی فیملی پیسے والی تھیں لیکن والد صاحب لالچی تھے اور پیسے مانگتے تھے حالانکہ باپ وہ ہوتا ہے جو اپنی ذمہ داریاں اٹھائے، بچوں کو نوالہ کھلائے، ان کے مستبقل کا سوچے لیکن انہوں نے ایسا کچھ نہیں کیا۔ ہمارے لیے والدہ ہی والد بھی تھیں۔

انہوں نے اپنے احساس محرومی کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ میری کبھی ان لڑکیوں سے نہیں بنی جن کے والد زندہ تھے کیونکہ مجھے حسد محسوس ہوتا تھا۔ ہمیشہ ان لڑکیوں سے دوستی رہی جو اپنی والدہ کا نام لیتی تھیں۔ جب بڑی ہوئی تو لوگوں کے پوچھنے پر کہنا شروع کردیا کہ والد صاحب کا تو انتقال ہو چکا ہے ، اللہ انہیں جنت نصیب کرے جبکہ مجھے آج تک نہیں معلوم کہ وہ کہاں ہیں۔

فضہ علی والد کی جانب سے کی جانے والی زیادتیوں کا ذکر کرنے کے بعد کہا کہ انہیں معاف کردیا ہے ، اس لیے نہیں کہ وہ میرے والد تھے بلکہ اس لیے کہ وہ میری والدہ کے شوہر تھے  لیکن انہوں نے ہمارے ساتھ ٹھیک نہیں کیا۔

 

 

یاد رہے کہ تقریبا ایک سال قبل فضہ نے اداکاری چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔ انسٹاگرام اکاؤنٹ پرایک تصویر پوسٹ کرکےفضہ نے لکھا تھا کہ ایاز ملک سے میری شادی ہوئی ہے اور میں شو بز چھوڑ چکی ہوں ساتھ ہی یہ بھی بتایا تھا کہ وہ نجی ٹی وی کیلئے کیا جانے والا گیم شوجاری رکھیں گی ۔

فضہ علی کراچی میں پلی بڑھیں اور کم عمری میں ہی اداکاری کا آغاز کیا، اس کے علاوہ ماڈلنگ اور نجی ٹی وی سے ایک گیم شو کی میزبانی بھی کی۔

ان کی پہلی شادی سال 2007 میں لاہور سے تعلق رکھنے والےفواد فاروق نامی ایک بزنس مین سے ہوئی تھی جس سے ان کی ایک بیٹی فرال فاروق ہے۔

 

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube