ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

لوگ کیا کہیں گے؟ یہ سوچنا چھوڑ دیں، جنید اکرم

3 months ago

اسٹینڈ اپ کامیڈین جنید اکرم نے نئے آنے والے بلاگرز کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ دوسروں کے رائے کی قدر کریں لیکن کریں وہ جو کچھ آپ کا دل کہتا ہے۔

سماء ڈیجیٹل سے گفتگو میں کامیڈین جنید اکرم نے پاکستان میں اسٹینڈ اپ کامیڈی کی کامیابی اور ناکامی اور اس کے مستقبل کے حوالے سے بات کی، ساتھ ہی انہوں نے اپنی ابتدائی زندگی کے دوران آنے والے والے تمام تر نشیب و فراز کا بھی ذکر کیا۔

ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے متحدہ عرب امارات میں پارٹ ٹائم ملازمت کے طور پر اپنے کیریئر کا آغاز کیا، اس کے بعد انہوں نے زیادہ سے زیادہ سامعین حاصل کرنے کے لئے یوٹیوب کی ویڈیو بنانا شروع کردی۔

جنید اکرم نے کہا کہ “دو سال کے بعد میری زندگی میں ایک بہت بڑا بحران آیا ، میں نے اپنی ملازمت ، مکان اور سب کچھ کھو دیا۔ ” انہوں نے کہا ، “کچھ ہفتوں تک میری کوئی نوکری نہیں تھی اور جب میں اپنے دوستوں کی کامیابی کو دیکھتا تھا تو مجھے ایسا لگتا تھا کہ میں ہار گیا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ فیس بک کے ویڈیوز پر آنے والے ردعمل ہی وہ چیز تھے جس نے مجھے مزید آگے بڑھنے کا حوصلہ دیا ۔

کامیڈین نے انکشاف کیا کہ میں کسی بھی موضوع پر اپنی گاڑی کے اندر ہی ویڈیوز بناتا تھا اور اسے قریبی کسی بھی ریستوراں کے مفت وائی فائی کے ذریعے اپلوڈ کرتا تھا۔ جنید اکرم نے بتایا کہ ایک موقع ایسا آیا جب میں نے محسوس کیا کہ میں یوٹیوب کے ذریعہ زندگی گزار سکتا ہوں، تب ہی میں نے اپنی نوکری چھوڑ دی۔

انہوں نے کہا کہ میری سوچ کے مطابق یوٹیوب سے ملنے والی رقم اتنی تھی کہ میری زندگی گزارنے کے لیے کافی ہے میری سوچ ان سے مختلف ہے جو جائیداد اور پلاٹ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا ، “میں کبھی یہ دعا نہیں کرتا تھا کہ میں ایک پرتعیش کار یا پیسوں کی بھرمار چاہتا ہوں، میں دعا کرتا تھا کہ اللہ مجھے ایک چینل بناکر دوسروں کی بھلائی کروں ” ۔

جنید اکرم نے نئے آنے والے بلاگرز کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی کام کیلئے سوچیں نہیں بس شروع کردیں آپ کو شرم محسوس کرنے یا دوسروں کے بارے میں سوچنے کی ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’لوگ کیا کہیں گے‘ ہر کسی کو یہ لائن کو عبور کرنے کی ضرورت ہے اور پھر وہ خود محسوس کرے گا کہ اسے کتنا سکون حاصل ہوتا ہے ، اکرم نے کہا ابتدا میں رائے لینا اچھا ہے تاہم بعد میں صرف وہی کریں جو آپ چاہتے ہیں اور جو آپ کے دل کا کہتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ چیزیں ہونے یا مہنگے ڈرون اور کیمرا کا انتظار نہ کریں ، اپنے سمارٹ فون سے آغاز کریں اور وہ کریں جو دل کی سنیئں۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں