ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

کیا اپ کو معلوم ہے یہ بچہ کون ہے؟

2 months ago

کیا اپ کو معلوم ہے کہ اس تصویر میں نظر آنے والا ننھا سے بچہ کون ؟ نہیں تو زرا غور سے دیکھیں اور عقل کے گھوڑے دوڑائیں شاید ذہین کے پردوں پر کوئی نقش یا بات واضح ہوجائے۔

یاد آیا ؟ نہیں تو چلیں ہم آپ کو بتاتے ہیں، یہ بالی ووڈ کے مشہور و معروف اداکار ہیں، جو دو نومبر سال 1965 میں پیدا ہوئے۔ جی ہاں یہ بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان ہیں، جو نئی دہلی کے علاقے راجندرہ نگر میں پلے بڑے۔ شاہ رخ خان کے مطابق وہ آدھے حیدرآبادی، آدھے پٹھان اور کچھ کشمیری ہیں۔

کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کو رومانس کا بادشاہ کہا جاتا ہے۔ شاہ رخ نے 27 سال قبل ریلیز ہونے والی پہلی فلم سے ہی مداحوں کے دلوں میں گھر کر لیا تھا۔

شاہ رخ نے اپنے فنی سفر کا آغاز1990ءمیں ٹیلی ویژن ڈراموں سے کیا، ان کے قابل ذکر ٹی وی ڈرامے فوجی اور سرکس ہیں۔

شاہ رُخ خان کو 2008میں امریکی جریدے نیوز ویک نے دنیا کے 50 بااثرترین شخصیات میں شامل کیا تھا، جب کہ شاہ رُخ خان بھارت کے چوتھے بڑے سویلین اعزاز پدما شری اور فرانس کے دوسرے بڑے سویلین اعزاز آرڈر آف آرٹس اینڈ لیٹرز سمیت متعدد دیگر فلمی ایوارڈز بھی جیت چکے ہیں۔

 
TOPICS:

One Comment

  1. Avatar
    Ahmed Rana   September 1, 2019 5:19 pm/ Reply

    stop to glory the Indian starts especially the Muslim starts who are back stabbing Muslims and Pakistan.
    You shlould be aware that psycho Sharukh has completed Netflix espionage series Bard of Blood defaming Pakistan, Pak Army, and the Muslims as whole.

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں