Friday, September 18, 2020  | 29 Muharram, 1442
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

شمعون عباسی بھارتی پائلٹ ابھی نندن کا کردار ادا کرینگے

SAMAA | - Posted: Aug 29, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Aug 29, 2019 | Last Updated: 1 year ago

اداکار شمعون عباسی کامیڈی فلم ’ابھی نندن کم آن‘میں بھارتی پائلٹ ابھی نندن کے کردار میں جلوہ گر ہوں گے۔

عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق معروف مصنف و ہدایتکار خلیل الرحمن قمر نے پاکستان میں گرفتار کئے جانے والے بھارتی ایئر فورس کے پائلٹ ابھی نندن پر مبنی کامیڈی فلم ’ابھی نندن کم آن‘بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس کی کہانی انہوں نے تحریر کرلی ہے۔

شوبز رپورٹ کے مطابق اداکار شمعون عباسی نے اس کامیڈی فلم میں بھارتی پائلٹ ابھی نندن کے کردار ادا کرنے کی تصدیق کی ہے ۔

فلم کی شوٹنگ اگلے ماہ ستمبر سے شروع کی جائے گی تاہم ان دنوں فنکاروں کی کاسٹ کا سلسلہ جاری ہے، فلم 27 فروی 2020 کو ملک بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کی جائیگی۔

واضح رہے کہ شمعون عباسی ان دنوں اپنی آنے والی فلم ’درج‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں جوکہ پاکستان بھر میں 18 اکتوبر کو سنیما گھروں میں ریلیز کے لیے پیش کی جائے گی۔

دوسری جانب بطور ہدایتکار خلیل الرحمن قمر کی دوسری فلم ہوگی جبکہ ان کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم کاف کنگنا بھی رواں برس ریلیز کئے جانے کا امکان ہے ۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube