ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

شعیب ملک کو میڈی کی شادی کا یقین کیسے آیا؟

2 months ago

حسن علی کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے ایک اور نئے نویلے دلہا عماد وسیم ان دنوں شادی کی مبارکباد سمیٹ رہے ہیں۔ سابق کپتان اور شعیب ملک نے بھی عماد وسیم کو شادی کلب میں خوش آمدید کہا ہے۔

 

شعیب اور ثانیہ نے ٹوئٹر پرعلیحدہ علیحدہ پیغامات میں نئے جوڑے کیلئے نیک تمناوں کا اظہار کیا لیکن شعیب کا دلچسپ انداز سب کو بھایا۔

 

انہوں نے اپنی ٹویٹ میں عماد وسیم کیلئے نک نیم “میڈی” لکھتے ہوئے کہا “شادی مبارک ہو ڈیئر میڈی اینڈ مسز ، مجھے یقین کرنے کیلئے تصاویر دیکھنا تھیں “۔

 

شعیب نے عماد کو شادی شدہ حضرات کے کلب میں خوش آمدید بھی کہا۔

 

 

ثانیہ مرزا نے بھی عماد وسیم اور ان کی اہلیہ کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں