Saturday, June 12, 2021  | 1 ZUL-QAADAH, 1442

عالیہ بھٹ کا پہلا گانا 2 پاکستانی گانوں کا چربہ

SAMAA | - Posted: Aug 26, 2019 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Aug 26, 2019 | Last Updated: 2 years ago

بھارتی فلم انڈسٹری یعنی بالی ووڈ کا وہی حساب ہے کہ اونچی دکان اور پھیکا پکوان ۔ تقریبا ہر شعبے میں پاکستان شوبز انڈسٹری کے آئیڈیاز پر کام کرنا اور شہرت حاصل کرنا کوئی ان سے سیکھے۔

بالی ووڈ میں ایسی بیشتر مثالیں موجود ہیں جن کا مرکزی خیال پاکستان سے لیا گیا ہے۔ تازہ ترین نقالی بھارتی فلمساز مہیش بھٹ کی صاحبزادی اداکارہ عالیہ بھٹ کی جانب سے کی گئی ہے۔

گلوکاری کے میدان میں قدم رکھنے والی عالیہ نے اپنا ڈیبیو سونگ ” دوربین ” نامی میوزک بینڈ کے ساتھ کیا ہے جن کا معروف ترین گانا ” لیمبرگنی ” بھی پاکستانی گانے کا نقالی تھا اور یہ بھی چربہ ہی نکلا۔

 

 

پراڈا نامی یہ گانا ملکہ ترنم نور جہاں کےگانے ” کالے رنگ دا پراندا ” اور پاکستانی میوزیکل بینڈ وائٹل سائنز (جس کے ممبرزنے بعد میں اپنی راہیں الگ کرلیں) کے معروف ترین گانے ” گورے رنگ کا زمانہ ” کی کاپی ہے۔

 

 

گانا “کالے رنگ دا پراندا” ملکہ ترنم نورجہاں نے 1980 کی دہائی میں گایا جبکہ جندی جمشید نے وائٹل سائنز کے بینر تلے “گورے رنگ کا زمانہ ” 1989 میں ریلیز ہونے والے گروپ کے پہلے البم کیلئے گایا تھا۔

 

عالیہ کے ساتھ گانے میں ریپرز “دوربین” ہیں جن کا پاکستان میں بھی مشہور ہو جانے والا گانا “لیمبرگنی” بھی دراصل پنجابی گانوں سے شہرت حاصل کرنے والی معروف پاکستانی گلوکارہ مسرت نذیر کے گانے “چٹا ککڑ بنیرے تے ” کی بھونڈی نقل ہے۔

سوشل میڈیا صارفین عالیہ بھٹ کو اس نقالی پر خوب تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube