ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

سب سے کماؤ پوت اداکارہ کون سی ہیں؟

4 months ago

امریکی جریدے فوربز نے رواں سال سب سے زیادہ کمائی کرنے والی اداکاراؤں کی نئی فہرست جاری کی ہے۔

جاری کردہ فہرست میں اداکاراؤں کی فلموں کی کمائی کے علاوہ مختلف اشتہارات اور برانڈز کے ساتھ پارٹنر شپ اورخود کے بزنس کی ٓآمدنی بھی شامل ہے۔

فوربز کی سالانہ فہرست کے مطابق ہالی ووڈ کی کامیاب ترین اوینجرز سیریز اور بلیک وڈو سمیت متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی نامور ہالی ووڈ اداکارہ اسکارلٹ جانسن نے رواں سال چھپن ملین ڈالرز کما کر سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

نامور امریکی اداکارہ ماڈل اور کامیڈین صوفیہ ورگارا فہرست میں چواليس اعشاريہ ايک ملین ڈالرز کماکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

امریکی اداکارہ اور پروڈیوسر اور بزنس وومن ریسے ودر اسپون نے رواں سال پينتيس ملین ڈالرز کمائے ہیں اور امیر ترین اداکاراؤں میں تیسرے نمبر پر ہيں۔

يہي نہيں نکول کڈمين چونتيس ملين ڈالر کے ساتھ چوتھے، جينيفر آنسٹن اٹھائيس ملين ڈالر کے ساتھ پانچويں نمبر پر ہيں۔ کیلی کرسٹین، ایلزبتھ موز، مارگٹ روبی، شارلیز تھرون اور ایلن پومپیو بھي فہرست ميں شامل ہيں۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں