ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور کے نکاح کی تصاویر

4 weeks ago

فوٹو: ٹوئٹر

اداکار حمزہ علی عباسی اور اداکارہ نيمل خاور اتوار 25 اگست کو نکاح کے بندھن ميں بندھ گئے جبکہ وليمہ کی تقريب کل ہوگی۔

دونوں کے نکاح کی تقریب اسلام آباد کے مقامی ہوٹل مونال میں ہوئی۔ تقریب کی تصاویر فوٹوگرافر ماہا وجاہت خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیں۔

انسٹاگرام تصاویر

ٹوئٹر تصاویر

یاد رہے کہ حمزہ علی عباسی کے مداحوں کو ان کی شادی کا علم صرف دو روز قبل ہوا جب انہوں نے سوشل سائٹس پردعوت نامہ گردش کرتے دیکھا۔

حمزہ علی عباسی پاکستان کی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کا ایک نمایاں نام ہیں۔اس کے علاوہ وہ سوشل میڈیا پر خوب سرگرم ہونے کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ گہری سیاسی وابستگی بھی رکھتے ہیں۔

اداکارہ نیمل خاورشوبز انڈسٹری میں قدرے نئی ہیں۔ ڈرامہ سیریل ’’انا ‘‘ سےاپنی پہچان بنانے والی نیمل خاور نے کم وقت میں اپنی بہترین اداکاری کی بدولت خاصی شہرت سمیٹی ہے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں