ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

میجر جنرل آصف غفور کا شاہ رخ خان کو منہ توڑ جواب

3 months ago

نیٹ فلکس انڈیا اور اداکار شاہ رخ خان نے گذشتہ دنوں نئی ویب سیریز ’بارڈ آف بلڈ‘ کا ٹریلر ریلیز کیا جس کے بعد سوشل میڈیا پر تنقید کا بازار گرم ہے۔

سیریز بارڈ آف بلڈ بھارتی ایجنٹ کی زندگی پر مبنی ہے، اس سیریز میں پاکستان اور مسلمانوں کے خلاف پروپیگنڈا کیا گیا ہے اور اس میں مرکزی کردار بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی نے ادا کیا ہے۔

شاہ رخ خان نے ویب سیریز کا ٹریلر اپنے اکاؤنٹ سے ٹوئٹ کیا جس پر انہیں مداحوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔ کئی ٹوئٹر صارفین نے فلم میں مسلمانوں کو دہشت گرد دکھانے پر انہیں آڑے ہاتھوں لیا۔

سوشل میڈیا صارفین کے ساتھ ساتھ پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ذاتی ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ٹوئٹ میں آئینہ دکھاتے ہوئے کہا  کہ شاہ رخ خان آپ بالی ووڈ کے مرض میں مبتلا ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حقیقت میں ’را‘ کے ایجنٹ جاسوس کلبھوشن جادھو، ونگ کمانڈر ابھی نندن اور 27 فروری 2019 کو پاکستان کی جانب سے بھارت کو دیا جانے والا منہ توڑ جواب دیکھیں۔

میجر جنرل آصف غفور نے شاہ رخ خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم اور ہندو توا اور آر ایس ایس کے نازی ازم کے جنون کے خلاف آواز اٹھاکر امن اورانسانیت کو فروغ دے سکتے تھے۔

آئی ایم ڈی بی کے مطابق یہ سیریز اداکار شاہ رخ خان کی کمپنی ریڈ چلیز کی نیٹ فلکس کے لیے پہلی پروڈکشن ہے۔

ویب سیریز’بارڈ آف بلڈ‘ 27 ستمبر کو نیٹ فلکس پر ریلیز کی جائے گی، سیریز کی کہانی بلال صدیقی کی کتاب سے ماخوذ ہے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں