ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

والد اور میرا رشتہ بہت عجیب ہے ، اذان سمیع خان

4 weeks ago

گلوکار عدنان سمیع خان کے بیٹے اذان سمیع خان نے کہا ہے کہ میرا اور والد کا رشتہ بہت عجیب ہے، میری زندگی میں ایک بات بہت واضح ہے کہ میں ایک پاکستانی ہوں ۔

اذان سمیع خان نے حال ہی میں دئیے گئے انٹرویو میں اپنے اور والد عدنان سمیع خان کے درمیان تعلقات کے بارے میں کہا کہ میرا اور والد کا رشتہ بہت عجیب ہے، میں ان سے اور ان کے کام سے سیکھنے کی کوشش کرتاہوں۔ میں ان کا بیٹا ہوں لہذٰا میرا حق نہیں ہے کہ میں ان پر یا ان کے کسی فیصلے پر تبصرہ کروں۔

انہوں نے اپنے والد پر بننے والے سوشل میڈیا میمز کے حوالے سے بتایا کہ انہیں یہ پوسٹیں دیکھ کر بالکل بھی برا نہیں لگتا بلکہ کچھ پوسٹس تو اتنی مزاحیہ ہوتی ہیں کہ مجھے انہیں دیکھ کر بہت ہنسی آتی ہے۔

اذان سمیع نے کہا میرے والد کی طرح میرے پاس بھی اختیار تھا کہ میں بھارت جاکر اپنا کریئر شروع کروں یا پاکستان میں رہوں تاہم میں نے اپنے ملک پاکستان میں رہنے کو ترجیح دی۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں رہنے کا فیصلہ والد کا تھا اور میں ان کے فیصلے کی عزت کرتا ہوں لیکن پاکستان میرا گھر ہے اور میری والدہ محب وطن خاتون ہیں۔

واضح رہے کہ 24 سالہ اذان سمیع خان کا شمار پاکستان کے نامور موسیقاروں میں ہوتا ہے انہوں نے حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلموں’’پرے ہٹ لو‘‘ اور ’’سپر اسٹار‘‘ کی موسیقی ترتیب دی ہے جبکہ فلم ’’سپراسٹار‘‘ کا اسکرین پلے بھی اذان سمیع نے لکھا ہے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں