ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

حمزہ علی عباسی کی شادی کی تقریبات کا آغاز

SAMAA | - Posted: Aug 23, 2019 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 23, 2019 | Last Updated: 5 months ago

گزشتہ روز نیمل خاور کی رسم مایوں ادا کی گئی

اداکارحمزہ علی عباسی کی شادی کی تقریبات کا آغازہو گیا، گزشتہ روز ان کی ہونے والی اہلیہ نیمل خاور کی رسم مایوں ادا کی گئی۔

سوشل سائٹ انسٹا پر نیمل خاور کی سادہ اورپروقار انداز میں گھر میں ادا کی جانے والی رسم مایوں کی تصاویر اور ویڈیوزخوب وائرل ہو رہی ہیں۔ گوحمزہ یا نیمل نے یہ تصاویر اور ویڈیوز شیئر نہیں کیں۔

یاد رہے کہ حمزہ علی عباسی کے مداحوں کو ان کی شادی کا علم صرف دو روز قبل ہوا جب انہوں نے سوشل سائٹس پردعوت نامہ گردش کرتے دیکھا۔

شادی کارڈز منظرعام پرآجانے کے بعد حمزہ کی جانب سے بھی اس خبر کی تصدیق کر دی گئی۔ نیمل کے ساتھ ان کا نکاح 25 اگست اور ولیمہ 26 اگست کو ہوگا۔

حمزہ علی عباسی پاکستان کی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کا ایک نمایاں نام ہیں۔اس کے علاوہ وہ سوشل میڈیا پر خوب سرگرم ہونے کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ گہری سیاسی وابستگی بھی رکھتے ہیں۔

اداکارہ نیمل خاورشوبز انڈسٹری میں قدرے نئی ہیں۔ ڈرامہ سیریل ’’انا ‘‘ سےاپنی پہچان بنانے والی نیمل خاور نے کم وقت میں اپنی بہترین اداکاری کی بدولت خاصی شہرت سمیٹی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube