ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

شادی سے متعلق خبروں پر حمزہ نے خاموشی توڑ دی

4 weeks ago

اداکار حمزہ علی عباسی نے اپنی شادی سے متعلق خبروں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ 25 اگست کو نیمل خاور سے نکاح کرنے والے ہیں۔

ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں حمزہ علی عباسی نے کہا کہ میں نے فیصلہ کیا تھا کہ 25 اگست کے بعد ہی شادی سے متعلق سب کو آگاہ کروں مگر چونکہ خبر پہلے ہی سامنے آچکی تو میں اس بات کی تصدیق کرتا ہوں کہ میں اور نیمل شادی کرنے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شادی کے حوالے سے عوامی توجہ حاصل کرنے کیلئے یہ سب کررہا ہوں، ان حالات میں حوصلہ افزائی کرنے والے بھی موجود ہیں، زندگی کوئی پریوں کی داستان نہیں بلکہ یہ ایک حقیقت ہے کہ آپ کو مرنے کے بعد رب کے سامنے حساب دینا ہے۔

حمزہ علی عباسی نے کہا کہ انسان کی پہلی ترجیح دنیا کو تبدیل کرنے کی ہوتی ہے، مگر جب آپ اپنی زندگی پر نظر دوڑاتے ہیں تو احساس ہوتا ہے بہت سارے ایسے راحت فراہم کرنے والے کام اللہ کی ناراضی کا باعث ہیں، جب آپ مسلسل اللہ سے رجوع رکھتے ہیں تو ہو آپ کے خلوص کو قبول کرتا اور آپ کو انعام دیتا ساتھ ہی آپ کے دل میں اُن چیزوں کا خیال پیدا کردیتا ہے جو پہلے کبھی پیدا نہیں ہوئے۔

ان کہنا تھا کہ کچھ لوگ محبت میں گرفتار ہوکر یا تنہائی دور کرنے یا پھر خاندان اور نسل بڑھانے کے لیے شادی کرتے ہیں، یقینی طور پر یہ اچھی وجوہات ہیں مگر میرا یقین ہے کہ جب آپ شادی اللہ کی خوشنودی کے لیے کررہے ہوں تو وہ آپ کو کامیاب کرتا ہے۔

کیا حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور کی شادی طے پاگئی؟

حمزہ علی عباسی نے بتایا کہ نیمل زندگی بھر ساتھ دینے اور شادی کے لیے بخوشی تیار ہے، اب ہم ایک دوسرے کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتے تو اس لیے 25 اگست کو نکاح اور 26 اگست کو ولیمے کی چھوٹی سی تقریب کے ساتھ سفر کا آغاز کریں گے۔

یاد رہے کہ سوشل سائٹس پر کل رات سےاداکار حمزہ علی عباسی کی شادی طے پا جانے کی اطلاعات سرگرم تھیں۔

اداکارہ نیمل خاور شوبز انڈسٹری میں قدرے نئی ہیں۔ ڈرامہ سیریل ’’انا ‘‘ سےاپنی پہچان بنانے والی نیمل خاور نے کم وقت میں اپنی بہترین اداکاری کی بدولت خاصی شہرت سمیٹی ہے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
شوبز ستاروں کی مظفرآباد جلسے میں شرکت