ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

دی میٹرکس کی چوتھی فلم عوام میں دھوم مچانے آرہی ہے

3 months ago

مشہور زمانہ انگریزی سائنس فکشن فلم ’دی میٹرکس‘ کا چوتھا حصہ بنانے کی فیصلہ کرلیا گیا، نیو اور ٹرینٹی ایک بار پھر بڑے پردے پر دھوم مچانے آرہے ہیں۔

امریکی میڈیا اور میگزین ’ورائٹی‘ کے مطابق پروڈکشن اسٹوڈیوز، وارنر برادرز پکچرز اور ولیج روڈ شو پکچرز نے ’دی میٹرکس‘ کی چوتھی فلم پر کام شروع کردیا ہے۔

دی میٹرکس کی ابتدائی تین فلموں کے مرکزی کردار اداکار کیانو ریوز ’’نیو‘ اور اداکارہ کیری این موس ’’ٹرینٹی‘‘ ایک بار پھر ایکشن میں نظر آئیں گے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لانا واچوسکی دی میٹرکس کی نئی فلم کی کہانی لکھنے کے ساتھ ساتھ اس کی ہدایت کارہ بھی ہوں گی۔ وارنر برادرز پکچرز کے چیئرمین ٹوبی ایمریچ کا کہنا ہے کہ ہم لانا کے ساتھ ’دی میٹرکس‘ میں دوبارہ داخل ہونے پر بہت خوش ہیں۔

واضح رہے کہ دی میٹرکس کی پہلی فلم 1999ء میں ریلیز ہوئی تھی جبکہ دو سیکوئل 2003ء میں بڑے پردے کی زینت بنے، اس فلم میں اداکار لارنس فشبرن نے مورفیئس کا کردار ادا کیا تھا جبکہ کیانو ریوز نیو اور کیری این موس ٹرینٹی کے کرداروں میں نظر آئے تھے۔

دی میٹرکس کے ابتدائی تین پارٹس کی ہدایتکار دو بہنیں لانا اور لیلی واچوسکی تھیں۔ لانا کا کہنا ہے کہ میں دی میٹرکس کے کرداروں کو ایک بار پھر اپنی زندگی میں پاکر بہت خوش ہوں۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں