ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

فلم’’دُرج‘‘ کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان

3 months ago

پاکستانی اداکار و ہدایت کار شعمون عباسی کی فلم’’دُرج‘‘ کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا۔

فلم 18اکتوبر کو پاکستان بھر میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی، فلم10اکتوبر کو متحدہ عرب امارات، عمان، قطر اور کویت میں جبکہ 11اکتوبر کو امریکہ، برطانیہ، کینیڈا، ناروے اور ڈنمارک میں پیش کی جائے گی۔

فلم کی کاسٹ میں شعمون عباسی، مائرہ خان، نعمان جاوید اور حفیظ علی شامل ہیں، فلم کے ہدایت کار شعمون عباسی ہیں۔

فلم ’درج ‘ کی کہانی پنجاب سے تعلق رکھنے والے دو بھائیوں اور لاپتہ افراد کی تلاش پر مبنی ہے، فلم کی کہانی اور ہدایت کاری کے فرائض شمعون عباسی نے خود انجام دئیے ہیں۔

یاد رہے کہ اداکار شمعون عباسی نے اپنی فلم ’درج‘ کیساتھ 72 ویں کانز فلم فیسٹیول میں بھی شرکت کی تھی۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں