ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

پریانکا محب وطن نہیں قوم پرست ہیں، عائشہ ملک

1 month ago

بھارتی اداکارہ محب وطن نہيں قوم پرست ہيں




پريانکا چوپڑا کو آئينہ دکھانے والی عائشہ ملک کہتی ہیں بھارتی اداکارہ محب وطن نہيں قوم پرست ہيں، اداکارہ نے اقوام متحدہ کی سفير ہوتے ہوئے بھی امن کيلئے کردار ادا نہيں کيا، پاک بھارت کشيدگی کے دوران پريانکا کا عمل غيرذمہ دارانہ تھا۔


سماء کے پروگرام سوال میں گفتگو کرتے ہوئے سماجی کارکن عائشہ ملک نے کہا کہ پريانکا کی بڑی فين ہوں ليکن انہوں نے اپنے رويے سے مايوس کيا، بھارتی ادکارہ نے جنگ کو ہوا دينے کی کوشش کی، اپنی پوزیشن کا صحیح استعمال نہیں کیا۔


عائشہ ملک کا کہنا تھا کہ پريانکا اقوام متحدہ کی سفير ہیں، اس کے باوجود وہ برابری پر يقين نہيں رکھتیں، وہ اپنے ملک کو دوسرے ملکوں سے برتر سمجھتی ہیں، بھارتی اداکارہ محب وطن نہیں قوم پرست ہیں، دونوں میں بہت فرق ہوتا ہے۔


عائشہ ملک نے لاس اينجلس ميں تقريب کے دوران بھارتی اداکارہ کو کھری کھری سنائی تھيں، تقريب کی انتظاميہ نے عائشہ کو بات کرنے سے روکتے ہیں ان کے ہاتھ سے مائيک چھين ليا تھا۔


عائشہ کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا صرف بھارت کی نہیں بلکہ بین الاقوامی شخصیت ہیں مگر وہ فاصلے کم کرنے پر نہيں، تقسيم پر يقين رکھتی ہيں۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں