Sunday, July 12, 2020  | 20 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > Latest

علی ظفر کے چھوٹے بھائی دانیال ظفر کا نیا ریکارڈ

SAMAA | - Posted: Aug 17, 2019 | Last Updated: 11 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 17, 2019 | Last Updated: 11 months ago

معروف گلوکار، اداکار اور ماڈل علی ظفر کے بھائی دانیال ظفر کے پہلے ویڈیو گانے نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔

ایک اور ایک تین کے نام سے بنایا گیا گانا عوام میں مقبولیت حاصل کر رہا ہے، یہ ہی وجہ ہے کہ صرف پندرہ دنوں کے قلیل عرصے میں 50 لاکھ سے زائد افراد اس ویڈیو کو دیکھ چکے ہیں۔

گانے کی میوزک بھی دانیال ظفر نے خود ترتیب دی ہے، جب کہ گانے کے بول بھی انہوں نے خود لکھے ہیں۔

اس سے قبل دانیال کوک اسٹوڈیو میں بھی پرفارم کرچکے ہیں، تاہم ” ایک اور ایک تین” ان کا پہلا ویڈیو گانا ہے۔

گلوکارہ کے علاوہ دانیال ظفر ماڈلنگ بھی کرتے ہیں۔ دو ہفتے میں 50 لاکھ ہٹس ملنے پر دانیال ظفر نے لوگوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دل سے لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں انہیں میرا پہلا گانا پسند ٓایا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube