ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

پاکستانی فلم ’’پرے ہٹ لو‘‘ نے کامیابی کے جھنڈے گاڑھ دیئے

SAMAA | - Posted: Aug 16, 2019 | Last Updated: 7 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 16, 2019 | Last Updated: 7 months ago

پاکستانی فلم ’’پرے ہٹ لو‘‘ کی کامیابی کے ساتھ نمائش جاری ہے، پانچ روز کے دوران فلم نے تقریباً 13 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کر لیا۔

پاکستانی فلم ”پرے ہٹ لو“ نے پاکستان سمیت بین الاقوامی باکس آفس پر اب تک تقریباً 13 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کر لیا ہے ۔

گزشتہ روز فلم میں کام کرنے والی اداکارہ مایا علی نے بھی انسٹا گرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس پر لکھا ہے فلم نے 12.5 کروڑ روپے کا بزنس کیا ہے۔

 اداکارہ مایا علی نے انسٹا گرام پر فلم ”پرے ہٹ لو“ کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ فلم کی پاکستان اور عالمی سینما گھروں میں کامیاب نمائش جاری ہے۔

فلم کے مرکزی کردار مایا علی اور شہریار منور نے نبھائے ہیں، اس کے علاوہ دیگر کرداروں میں ندیم بیگ ، فریحہ الطاف ، حنا دلپزیر، زارا نور عباس اور احمد علی بٹ بھی شامل ہیں۔

فلم ’ پرے ہٹ لو‘بطور ہدایتکار عاصم رضا کی دوسری فلم ہے جس کی کہانی عمران اسلم نے تحریر کی ہے، فلم میں فلم کا میوزک اور کمپوزیشن عدنان سمیع خان کے بیٹے آذان سمیع خان نے ترتیب دیا ہے۔

 

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube