ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

پاکستان میں پرفارمنس کے باعث میکا سنگھ کو بھارت میں پابندی کا سامنا

1 month ago

Photo : AFP

پاکستان کے شہر کراچی میں ایک ایونٹ میں حصہ لینے پر آل انڈیا سائن ورکرس اسوسی ایشن نے ہندوستان گلوکار میکاسنگھ پر پابندی عائد کردی ہے۔

کراچی میں یہ ایونٹ پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف کے قریبی رشتہ دار کی جانب سے رکھا گیا تھا۔

آل انڈیا سائن ورکرس اسوسی ایشن کے صدرسریش شیام لال گپتا نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ سائن ورکرس اسوسی ایشن نے میکا سنگھ سے تمام فلم پروڈکشنس، میوزک کمپنیز اور آن لائن میوزک تمام ہم بائیکاٹ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس بات کو بھی یقینی بنارہے ہیں کہ ہندوستان میں کوئی بھی میکا سنگھ کے ساتھ مزید کام نہ کریں، اگر کوئی ان کے ساتھ کام کرتا ہے تو انہیں قانونی چارہ جوئی کرنی پڑے گی۔

سریش شیام لال گپتا نے بتایا کہ جب دونوں ملکو ں کے درمیان کشیدگی جاری ہے تو میکا کو ملک سے بڑھ کر پیسوں سے محبت ہے۔ انہوں نے انفارمیشن بروڈکاسٹنگ وزیر سے اس معاملہ میں مداخلت کی خواہش کی۔

واضح رہے کہ پاکستان کی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر پیدا ہونے والے سخت کشیدہ حالات میں بھی بھارت کے 14 فنکاروں کو خصوصی مہمانوں کی طرح سلوک کرتے ہوئے ویزوں کا اجرا کیا۔

فنکار میکا سنگھ اور ان کے دیگر ساتھیوں کو 8 اگست سے ایک ماہ کا وزٹ ویزہ جاری کیا گیا ہے جس میں وہ لاہور، کراچی اور اسلام آباد جا سکیں گے۔

 

 
TOPICS:

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
شوبز ستاروں کی مظفرآباد جلسے میں شرکت