ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

کتاکشا اور تیور کے بعد ”ہاف فرائی“کی تیاری

4 months ago

فلم کتاکشا اور تیور رائٹر و ڈائریکٹر ابوعلیحہ نے اپنی تیسری فلم ”ہاف فرائی“ بنانے کا اعلان کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر اعلان کرتے ہوئے ابوعلیحہ نے بتایا کہ پہلی دو فلموں کتاکشا اور تیور کے برعکس ہاف فرائی مکمل کمرشل ایکشن کامیڈی فلم ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ “ہاف فرائی” میں ڈانس نمبرز، رومینٹک سونگ، سچویشنل کامیڈی، برجستہ مکالمے، ایموشنل سیاپا وہ سب کچھ ہوگا جو ایک ایکشن کامیڈی میں ہونا چاہئے مگر ساتھ ایک مربوط سکرپٹ اور نہایت عمدگی سے بنے ہوئے کردار بھی ہونگے۔

ابو علیحہ کا کہنا تھا کہ عید کے بعد ہاف فرائی کی کاسٹنگ اور پری پروڈکشن شروع ہو جائے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہاف فرائی کے علاوہ دو مزید پراجیکٹس پر کام ہورہا ہے مگر وہ پراجیکٹس جو لوگ پروڈیوس کررہے ہیں، وہ اپنی پلاننگ اور اسٹریٹجی کے حساب سے ان کا اعلان کرینگے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں