ڈاکٹر شاہد مسعود اور یاسر حسین کے درمیان مسئلہ کیا ہے

August 13, 2019

گزشتہ دنوں ادکار یاسر حسین اس وقت سوشل میڈیا پر گرما گرم بحث کا موضوع بنے جب اس نے ایوارڈ تقریب کے اسٹیج پر اداکارہ اقرا عزیز کو پروپوز کیا۔ اقرار عزیز کی ’ہاں‘ پر اسے گلے لگایا اور چوما۔ یاسر حسین اور اقرا عزیز نے اس کو ذاتی معاملہ قرار دے کر مداحوں کو خاموش رہنے کا مشورہ دیا تھا مگر سوشل میڈیا پر کس کس کی زبان بندی کرائی جاسکتی ہے۔

دونوں کی جوڑی کا آغاز ہی ’تنازع‘ سے ہوا اور یوں یہ سلسلہ عید پر بھی نہیں تھما جہاں یاسر حسین اور اینکر پرسن ڈاکٹر شاہد مسعود کے مابین ہونے نوک جھونک ہوئی اور اس نوک جھونک میں دونوں کے مداح بھی کود پڑے۔

اداکار یاسر حسین نے اپنی منگیتر اقرا عزیز کے ہمراہ ایک تصویر انسٹاگرام پر اپ لوڈ کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو عید کی مبارکباد دی مگر ڈاکٹر شاہد مسعود نے دونوں کی ایک ساتھ تصویر کو ’فتنہ‘ قرار دے دیا۔ اپنے مختصر اور ایک لفظ پر مبنی کمنٹ کے ذریعے ڈاکٹر شاہد مسعود نے نہ صرف انسٹاگرام صارفین کو میدان میں کودنے پر مجبور کیا بلکہ یاسر حسین بھی جواب دینے پر مجبور ہوگئے۔

یاسر حسین نے بھی دو لفظوں کا سہارا لیتے ہوئے ڈاکٹر شاہد مسعود کو ’بکاؤ جرنلسٹ‘ قرار دے دیا۔ اسی بات کو لیکر دونوں کے مداحوں کے مابین کل سے انسٹاگرام پر لے دے جاری ہے۔