پاکستانی مداح کے سوال پر پریانکا چوپڑا کا تضحیک آمیز رویہ

August 12, 2019

کیا ٓاپ کو پریانکا چوپٹرا کی پلواما حملے کے وقت کی گئی ٹوئٹ یاد ہے ؟ جس میں انہوں نے اقوام متحدہ کی گڈ ویل سفیر ہونے کے باوجود بھارت کے حق میں ایک متنازعہ ٹوئٹ کی؟ کسی کو یاد ہو یا نہ ہو مگر ایک پاکستانی خاتون کو ضرور یاد رہا اور انہوں نے اپنے غصے کا اظہار پریانکا چوپڑا کے سامنے جا کر کیا، تاہم یہ بات پریانکا کو ایک انکھ نہ بھائی اور وہ پھٹ پڑیں۔

رواں سال جب فروری کے مہینے میں بھارت اور پاکستان جنگ کے درمیان جنگ کا ماحول عروج پر تھا تو پریانکا چوپڑا، جو کہ اقوامِ متحدہ کے ادارے یونیسیف کی گڈ ول ایمبیسیڈر بھی ہیں' کشیدگی کے اس ماحول میں انڈین فوج کی حمایت کرتی دکھائی دیں تھیں۔

 

بھارتی فوج کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے پریانکا نے ٹویٹ کیا تھا 'جے ہند'۔ اس پر انہیں دنیا بھر سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا اور اس کی وجہ یہ تھی کہ اقوام متحدہ کی گڈ وِل سفیر ہونے کے ناطے لوگوں کو ان سے توقع تھی کہ وہ انسان دوستی اور غیر جانبداری کا پیغام پوری دنیا تک پہنچائیں گی۔

امریکی شہر لاس اینجلس میں منعقدہ بلاگرز، انفلوئنسرز اور سلیبرٹیز کے درمیان بیوٹیکان ایونٹ میں جب وہ سوالات کے جواب دے رہی تھیں تو اسی دوران ایک امریکی نژاد پاکستانی خاتون عائشہ ملک نے ان کی جنگ کی حمایت میں کی جانے والی ٹویٹ کی جانب اشارہ کرتے سوال کیا کہ ’آپ اقوامِ متحدہ کی گڈ ول سفیر ہیں اور آپ دو ہمسائیوں کے بیچ نیوکلئیر جنگ کی حمایت کر رہی ہیں؟‘۔

 

اپنی ٹوئٹ میں عائشہ مالک نامہ خاتون  کا پریانکا سے مزید کہنا تھا کہ ایسی جنگ میں جیت کسی کی نہیں ہوتی اور پاکستان میں آپ کے لاکھوں مداح ہیں جو کہ آپ کی ٹویٹ سے بہت دکھی ہوئے ہیں۔

 

سوشل میڈیا پر گردش کرتی اسی تقریب کی ایک اور ویڈیو میں یہ بھی دیکھا گیا کہ پریانکا سے سخت سوال کرنے پر کیسے وہاں موجود دو سکیورٹی اہلکاروں نے عائشہ سے مائیک چھین لیا اور انہیں مزید سوالات کرنے سے روک دیا گیا۔

 

عائشہ کے ساتھ کیے جانے والے سلوک پر پریانکا نے کوئی ردعمل یا اعتراض نہیں کیا بلکہ یہ کہا کہ میں نے سن تمہارا سوال سن لیا ہے، جب تم بھڑاس نکالنے سے فارغ ہو جاوں تو۔

اس کت بعد پریانکا کا کہنا تھا کہ میرے پاکستان میں بہت دوست ہیں اور میں بھارت سے ہوں۔ مجھے جنگ پسند تو نہیں لیکن میں محبِ وطن ہوں اور میرا ماننا ہے کہ ایک درمیانی راستہ ہوتا ہے جس پر ہمیں چلنا پڑتا ہے، جس طرح آپ نے مجھ پر چڑھائی کی، چیخیں مت۔ ہم سب یہاں پیار محبت کے لیے جمع ہوئے ہیں۔ چیخیں مت۔

 

واضح رہے کہ عائشہ ملک پاکستانی نژاد امریکی ہیں جو اپنے یو ٹیوب چینل پر گھنگریالے بالوں کے بارے میں مفید مشورے دیتی ہیں۔