Sunday, July 12, 2020  | 20 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

ملک کے کسی سینما گھر میں بھارتی فلم نہیں دکھائی جائے گی

SAMAA | - Posted: Aug 8, 2019 | Last Updated: 11 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 8, 2019 | Last Updated: 11 months ago

حکومت کی جانب سے پاکستان نے سنیما گھروں میں بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی عائد کردی ۔

اطلاعات اور نشریات کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے اپنی ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ملک میں کسی سینما گھر میں بھارتی فلمیں نہیں دکھائی جائینگی، بھارتی ڈرامے، فلمیں اور اس طرح کا مواد پاکستان میں نشر کرنے پر پابندی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ہم کشمیریوں کے جذبات کو سمجھتے ہیں اور ہر وہ اقدام کریںگے جس سے ان کا جذبہ بڑھے۔

واضح رہے کہ پاکستانی سینیما گھروں میں پہلے بھارتی مواد پر پابندی ہے تاہم کشمیر کے معاملے کے بعد حکومت ایک بار پھر یہ اعلان کیا ہے کہ پاکستانی سینما گھروں میں بھارتی فلمیں نہیں دکھائی جائینگی۔

یاد رہے کہ رواں برس فروری میں سابق وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے یہ اعلان کیا تھا کہ سینیما ایسوسی ایشن نے بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی عائد کردی ہے جبکہ پیمرا کو ہدایت کی ہے کہ ٹی وی چینلوں پر بھارتی اشتہارات روکے جائیں۔

آج پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ بھارت کیساتھ ہر قسم کے ثقافتی تعلقات ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

 

 

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube