مقبول ترین سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کے سحر سے اداکارہ صاحبہ بھی نہ بچ پائیں۔ صاحبہ نے انسٹا گرام پر اداکار ثناء فخر کے ساتھ اپنی پہلی ٹک ٹاک ویڈیو شیئر کی ہے جو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو غالبا کسی ریکارڈنگ کے دوران بنائی گئی ہے۔ صاحبہ نے کسی ریسٹورنٹ سے...
مقبول ترین سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کے سحر سے اداکارہ صاحبہ بھی نہ بچ پائیں۔
صاحبہ نے انسٹا گرام پر اداکار ثناء فخر کے ساتھ اپنی پہلی ٹک ٹاک ویڈیو شیئر کی ہے جو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
ویڈیو غالبا کسی ریکارڈنگ کے دوران بنائی گئی ہے۔ صاحبہ نے کسی ریسٹورنٹ سے کھانا کھانے کے بعد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ویٹر (ثناء ) کی جانب سے پوچھنے پر جوش جذبات میں بل لانے سے بھی منع کیا جس پر اداکار نور حسن نے بھی ہنستے ہوئے انٹری دی۔
یاد رہے کہ صاحبہ اور افضال خان (جان ریمبو) کی جوڑی پاکستان فلم انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑیوں میں سے ایک ہے۔ شادی کے بعد صاحبہ نے فلم نگری سے تو کنارہ کشی اختیار کر لی لیکن ٹی وی پر وہ اکثر نظر آتی ہیں۔