Thursday, October 22, 2020  | 4 Rabiulawal, 1442
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

اداکارہ پریانکا چوپڑا کی سالگرہ ، کیک کی قیمت ہوش اُڑا دے

SAMAA | - Posted: Jul 30, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Jul 30, 2019 | Last Updated: 1 year ago

بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے گزشتہ دنوں اپنی 37 ویں سالگرہ منائی، انہوں نے اپنی سالگرہ کے موقع پر 8 لاکھ روپے سے زائد قیمت کا کیک کاٹا۔

بالی ووڈ پریانکا چوپڑا نے امریکی ریاست فلوریڈا کے ساحلی شہر میامی میں ایک کشتی پر اپنی سالگرہ منائی، 18 جولائی کو ہونے والی سالگرہ کی تقریب میں ان کے فیملی کے لوگ شریک تھے، اس موقع پر ان کے شوہر گلوکار نک جونس نے ان کیلئے لباس کی مناسبت سے خصوصی طور پر کیک تیار کرایا۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق سالگرہ کا کیک پریانکا کے لباس کو دیکھتے ہوئے لال اور سنہرے رنگ کا بنوایا گیا تھا جب کہ چاکلیٹ اور ونیلا فلیور کا یہ کیک معروف کیک ڈیزائنر ’ڈیوائن ڈیلیکاسیز کیکز‘ کی جانب سے تیار کیا گیا تھا۔

لباس کی مناسبت سے ان کے شوہر نک جونس نے ان کیلئے 5 منزلہ سرخ اور گولڈن کیک تیار کرایا جس پر سونے کا ورق چڑھایا گیا تھا، پریانکا کی سالگرہ کے موقع پر اداکارہ پرینیتی چوپڑا بھی موجود تھیں ۔

پریانکا چوپڑا کی سالگرہ پر کاٹے گئے کیک کی قیمت 5 ہزار ڈالر تھی جو 8 لاکھ 5 ہزار 625 روپے پاکستانی یا 3 لاکھ 45 ہزار روپے ہندوستانی بنتی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube