بالی ووڈ اداکار ورون دھون فلم کی شوٹنگ کے دوران بے ہوش

SAMAA | - Posted: Jul 27, 2019 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 27, 2019 | Last Updated: 2 years ago

بالی ووڈ اداکار ورون دھون اپنی آنے والی فلم اسٹریٹ ڈانسر3 ڈی کی شوٹنگ میں ان دنوں مصروف ہیں تاہم فلم کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پربے ہوش ہوگئے۔

مڈ ڈے کی رپورٹ کے مطابق اداکار ورون دھون فلم کے لئےدن رات ڈانس کا ریہرسل اورشوٹنگ کررہے ہیں۔ اسی دوران انہیں بخارآیا توتب بھی انہوں نےبغیرآرام کئے ہوئے ڈانس ریہرسل اورشوٹنگ کوجاری رکھا۔ اس محنت کا اثران کی صحت پرپڑا اورایک دن شوٹنگ کے وقت انہیں چکرآیا اوروہ بے ہوش ہوگئے جس سے سے ہنگامہ مچ گیا۔

رپورٹ کے مطابق ورون دھون نے خود کے بیمار ہونے کی اطلاع اپنے سوشل میڈیا کے اکاونٹ میں دی، رپورٹ کے مطابق ورون کوکئی دنوں سے بخاراورزکام تھا۔ تاہم فلم اسٹریٹ ڈانسر 3 ڈی کی شوٹنگ طےوقت میں پورا کرنے کےلئے وہ رات دن ڈانس ریہرسل اورشوٹنگ کررہے تھے، جس کی تھکان کی وجہ سے وہ بے ہوش ہوگئے۔

ورون دھون کے بے ہوش ہونےکے بعد فوراً ہی ڈاکٹروں نے ان کا چیک اپ کیا، جس سے پتہ چلا کہ لو- بلڈ پریشرکی وجہ سے وہ بے ہوش ہوگئے تھے، ڈاکٹروں نےانہیں کچھ دن آرام کے لئے کہا۔ اس دوران فلم کی شوٹنگ بھی روک دی گئی لیکن کچھ دن آرام کے بعد ورون دھون واپس شوٹنگ پرلوٹے اورانہوں نے شوٹنگ کا کام پورا کیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube