ہوم   > Latest

معروف بھارتی کامیڈین منوج ناتھ اسٹیج پر گر کر انتقال کرگئے

SAMAA | - Posted: Jul 22, 2019 | Last Updated: 11 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 22, 2019 | Last Updated: 11 months ago

بھارت نژاد معروف کامیڈین منوج ناتھ پرفارمنس کے دوران اسٹیج پر گر کر انتقال کرگئے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ سے جاری خبروں کے مطابق دبئی میں بھارتی نژاد کامیڈین اسٹیج پر پرفارمنس دے رہے تھے، جہاں انہیں اچانک دل کا دورہ پڑا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پرفارمنس کے دوران اسٹیج پر گرنے کو شائقین منوج کی اداکاری سمجھتے رہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی نژاد کامیڈین منجو ناتھ نائیڈو دبئی میں مشہور کامیڈین تھے۔ 36 سالہ کامیڈین کی پرفارمنس دبئی سمیت پورے یو اے ای میں مشہور ہے۔ انتقال کے وقت بھی پورا آڈیٹوریم ان کی جاندار پرفارمنس دیکھنے کیلئے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔

رپورٹس کے مطابق منوج ابوظہبی میں پیدا ہوئے، تاہم بعد ازاں وہ دبئی منتقل ہوگئے۔ منوج کے اچانک انتقال پر ساتھی اداکاروں نے بھی غم اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube