ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

مشہور پاکستانی گانا ’منوا رے‘ایک نئے انداز میں سنیں

5 months ago

نوری بینڈ کے گلوکار علی نور نے اپنا مشہور گانا ’منوا رے‘ایک نئے انداز اور نئی ویڈیو کے ساتھ ریلیز کردیا ۔

نوری بینڈ نے یہ گانا 2003 میں گایا تھا اور اس وقت بھی شائقین نے اس گانے کو بہت پسند کیا تاہم اب ایک با پھر ’منوا رے‘ شائقین کا دل جیتنے میں کامیاب ہوگئی ۔

گلوکار علی نور نے اس گانے کو اس بار ایک مختلف انداز اور نئے طرز میں پیش کیا ہے،جبکہ حیرت انگیز چیز یہ ہے کہ اس گانے میں کوئی میوزیکل انسٹرومنٹ استعمال نہیں ہوا بلکہ علی نور نے اپنی آواز کے ذریعے ہی گانے کا میوزک دیا ہے۔

 

کچھ دن قبل علی نور نے ٹوئٹر پر اپنے فالوئرز کو ایک خوشگوار سرپرائز دینے کا اشارہ دیا تھا، اور تب سے ان کے مداح اس تجسس میں مبتلا تھے۔

ان کا سرپرائز یہ گانا ’منوا رے‘ ہے جس کی ویڈیو ریلیز ہونے کے بعد سے ٹوئٹر پر ’منوا رے پھر سے‘ کے نام سے ٹرینڈ بھی گردش کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں اپنی آواز کا جادو جگانے والے علی نور کچھ ماہ سے جگر کے عارضے میں مبتلا ہیں۔ اُن کی بیماری سے متعلق یہ افواہیں بھی زیر گردش تھیں کہ گلوکار کو لیور ٹرانس پلانٹ کی بھی ضرورت ہے بعدازاں اُن کے بھائی نے ان افواہوں کی تردید کردی تھی۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں