ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

استاد نصرت فتح علی خان کا آنے والا البم مداحوں کیلئے خزانہ

5 months ago

صوفی اور کلاسیکل گائیکی کے بے تاج بادشاہ نصرت فتح علی خان دنیا سے کوچ کرگئے لیکن اپنے پیچھے مداحوں کیلئے گائی ہوئی قوالیوں کا ایک خزانہ چھوڑ گئے۔

قوالي کے فن سے پاکستان کا نام دنيا ميں روشن کرنے والے استاد نصرت فتح علی خان کو لوگ آج بھي شدت سے ياد کرتے ہيں، ان کی قوالیاں ہر عمر کے لوگوں کیلئے اہمیت رکھتی ہیں۔

خان صاحب کے مداحوں کیلئے اچھی خبر یہ ہے کہ 34 برس بعد استاد نصرت فتح علی خان کا البم جلد آنے والا ہے۔

خان صاحب نے 34 برس قبل 1985ء میں برطانیہ میں ہونیوالے ورلڈ آرٹ فیسٹیول (ویمیڈ) میں پرفارم کیا تھا لیکن اس وقت براہ راست گائیکی کی ریکارڈنگ کا معیار اتنا اچھا نہیں تھا۔

تاہم ان گانوں کی ریکارڈنگ کو ڈیجیٹل اور ریمکس کیا گیا ہے، البم میں اللہ ہو، حق علی، شہباز قلندر، بی با ساڈا دل موڑ دے شامل ہیں ۔

سال 1993ء میں نیویارک سینٹرل پارک میں اپنے کانسرٹ کے بعد ٹائم میگزین سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’میری موسیقی بندے اور خدا کے درمیان ایک پل ہے‘۔ اس کانسرٹ میں 14 ہزار سے زائد لوگ موجود تھے ۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں